روس یوکرین جنگ میں کیرالہ کے تھریسور کے شہری بنل بابو کی موت کے بارے میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ وزارت نے لواحقین کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ہندوستانی سفارت خانہ روسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ متوفی ہندوستانیوں کی لاشوں کی جلد از جلد ہندوستان واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں 12 ہندوستانی شہری مارے گئے ہیں جب کہ 16 لاپتہ ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ بنل بابو کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہمارا سفارت خانہ روسی حکام سے رابطے میں ہے تاکہ ان کی لاش کو جلد از جلد ہندوستان واپس لایا جا سکے۔ دوسرا شخص جو ماسکو میں زیر علاج ہے اس کے بھی علاج مکمل کرنے کے بعد جلد ہی ہندوستان واپس آنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے ہندوستانی شہری کے 126 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جن میں سے 96 لوگ ہندوستان واپس آچکے ہیں اور انہیں روسی مسلح افواج سے فارغ کردیا گیا ہے۔
رندھیر جیسوال نے کہاکہ روسی فوج میں 18 ہندوستانی شہری باقی ہیں اور ان میں سے 16 لاپتہ ہیں۔ روسی فریق نے انہیں لاپتہ قرار دیا ہے۔ ہم ان کی جلد رہائی اور ملک واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بچ جانے والے 12 ہندوستانی شہری جو روسی فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ لایا گیا وقف ترمیمی بل 2024 لوک سبھا کے بعد راجیہ…
اسرائیل مسلسل غزہ میں اپنے فوجی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں اس…
کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو80 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ وینکٹیش ایئر…
اترپردیش کے سلطانپور سے تعلق رکھنے والے اور پہلی نسل کے وکیل، سنگھ کو چھتیس…
شیوسینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ مرکزی…
وقف ترمیمی بل بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیوسینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے…