سیف علی خان پر جمعرات کو چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد وہ خون میں لت پت آٹو رکشا میں اسپتال پہنچے۔ اب اس آٹو ڈرائیور نے پوری کہانی بتا دی ہے کہ اس رات کیا ہوا تھا۔آٹو ڈرائیور نے کہا کہ ہم آ رہے تھے کہ دور سے ایک آنٹی کی آواز آئی، انہوں نے آواز دی، رکشہ۔ تو میں بھی ڈر گیا۔ پھر گیٹ سے بھی آواز آئی تو میں نے یو ٹرن لیا اور گیٹ کی طرف جا کر گاڑی وہیں کھڑی کر دی۔
ڈرائیور کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس وقت میں نے سیف علی خان کو نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے پینٹ اور کرتہ پہن رکھا تھا، سب کچھ خون میں لت پت تھا۔ پورے جسم پر زخم تھے۔ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس کے بعد جب ہم ہسپتال پہنچے تو انہیں ایمرجنسی دروازے تک لے گئے۔ ایک ایمبولینس وہاں کھڑی تھی۔ ایمبولینس واپس چلی گئی اور پھر رکشہ سائیڈ پر کھڑا کر دیا گیا۔ پھر میں نے دیکھا کہ ایک اسٹار ہے اور وہ بھی ایسی حالت میں۔
ڈرائیور نے کہا کہ ‘سیف خودچل کر آئے۔ بہت سے لوگ اکٹھے تھے۔ خواتین بھی۔ چھوٹا بچہ بھی ان کے ساتھ تھا۔ شاید ان کا بچہ ہو گا۔ رکشے سے اتر کر بھی وہ خود ہی چل پڑے۔ اس کی گردن پر چوٹ آئی تھی۔ پیٹھ پر بھی چوٹ تھی ۔ ایسا لگتا تھا کہ بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے۔ جب میں نیچے اترا تو جو کچھ میں دیکھ سکتا تھا وہ سب لال تھا۔ ہر طرف خون ہی خون تھا۔ تین لوگ تھے۔ میں نے رکشہ کے پیسے بھی نہیں لیے۔ سیف علی خان خوفزدہ نہیں تھے۔وہ آرام سے آٹو سے اترے، ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ آپس کا معاملہ ہے، وہ آپس میں انگریزی میں بات کر رہے تھے۔ آٹو میں سیف کے ساتھ دو لوگ سوار تھے۔ ایک چھوٹا بچہ اور ایک آدمی۔ سیف مسلسل اپنے بچے سے باتیں کر رہے تھے۔
ڈرائیور نے کہاکہ ‘اسپتال پہنچنے کے بعد سیف نے وہاں کے عملے سے کہا کہ میں سیف علی خان ہوں۔ جلدی سے اسٹریچر لاؤ۔اس کے بعد اسٹریچر پر انہیں لے جایا گیا۔یاد رہے کہ سیف علی خان کے گھر میں آدھی رات کو نامعلوم شخص داخل ہواتھا۔ سیف علی خان کی اس شخص سے ہاتھا پائی ہو ئی۔ اس کے بعد سیف علی خان زخمی ہو گئے اور وہ شخص فرار ہو گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف…
یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت…
اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400…
کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل…
وہیں گوتم اڈانی کا کمبھ میلے کا طے شدہ ذاتی دورہ کمیونٹی کی خدمت کے…
ونیش پھوگٹ نے پی سی کے دوران کہا، "او بی سی میں جاٹ برادری کے…