سیاست

Delhi Election 2025:  ‘اب پی ایم مودی کہیں کہ مفت کی ریوڑی صحیح ہے’، اروند کیجریوال نے بی جے پی کے منشور پرکیا طنز

 بی جے پی نے 17 جنوری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کیا۔ اس میں بی جے پی نے خواتین کو 2500 روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق سی ایم اروند کیجریوال نے بی جے پی کے منشور کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا، “پی ایم مودی نے کہا کہ مفت ریوڑی صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے 100 بار کہہ چکے ہیں کہ کیجریوال مفت مٹھائیاں بانٹتے ہیں۔ آج بی جے پی کے قومی صدر نے اعلان کہاہے کہ ہم مفت ریوڑی تقسیم  کرتے ہیں ۔ اب پی ایم مودی اعلان کریں  کہ مفت کی ریوڑی  صحیح  ہیں۔ مودی کہیں کہ پہلے جو کہا تھا  وہ غلط  بولا ہے ۔ یہ ملک کے بھگوان کا پرساد ہے۔

بی جے پی کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے

میڈیا سے بات چیت  میں اروند کیجریوال سے پوچھا کہ کیا بی جے پی کی طرح آپ بھی اپنی پہلی کابینہ میں خواتین کو ماہانہ 2100 روپے دینے کی تجویز پاس کریں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ہم بھی کردیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھی عام آدمی پارٹی سے کاپی  کرتی ہے۔ بی جے پی کے پاس اپنا کوئی ویژن نہیں ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کا منشور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

کیا جے پی نڈا نے پی ایم مودی سے اجازت لی تھی؟

اروند کیجریوال نے کہا، بی جے پی صدر نے اپنے منشور میں بہت سی ریوڑیوں  کا اعلان کیا۔ کیا انہیں تقسیم کرنے کے لیے وزیراعظم سے اجازت لی؟ وزیراعظم سینکڑوں بار کہہ چکے ہیں کہ مفت کی ریوڑی صحیح نہیں ہے۔ کیجریوال مفت کی ریوڑیاں  تقسیم  کررہے ہیں ، یہ ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہم بھی کجریوال کی طرح مفت ریوڑی دیں گے۔ وزیر اعظم آکر اعلان کریں کہ ان  کی رضامندی ہے، وہ بولیں کہ میں نے  غلط بولا تھا     کیجریوال صحیح ہے، فری  کی ریوڑی بھگوان  کا پرساد ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Champions Trophy 2025: چمپئنز ٹرافی پر بڑا اپ ڈیٹ… اب اس دن ہوگا  ٹیم انڈیا کا اعلان

چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف…

26 minutes ago

Budget session of the Parliament: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس31جنوری سے ہوگا شروع،یکم فروری کو پیش ہوگا نصف بجٹ،جانئے باقی حصہ کب ہوگا پیش

یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت…

35 minutes ago

Apne Apne Ram: کمبھ نگری پریاگ اور تاج نگری آگرہ میں سنگیت مے رام کتھا سنائیں گے کمار وشواس

کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل…

2 hours ago