دہلی اسمبلی انتخابات میں اب 20 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس بار دہلی میں سہ رخی مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ مرکز اور دہلی میں 10 سال سے زیادہ اقتدار سے باہر رہنے کے بعد کانگریس بھی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ سابق اولمپین اور کانگریس لیڈر ونیش پھوگاٹ نے جمعہ کو بی جے پی کے منشور کو نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ انہوں نے عام آدمی پارٹی کو بھی نشانہ پر لیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ونیش پھوگاٹ نے کہا، “دہلی کانگریس کی پی سی چل رہی ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی صرف جھوٹ بولتی ہے۔ کانگریس جو بھی اعلان کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے۔ انتخابات میں جاٹ برادری کی بھی بات ہورہی ہے۔دہلی کی بھلائی کے لئےلئے کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں ، آپ لوگ سچائی اور ایمانداری کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
ونیش پھوگٹ نے پی سی کے دوران کہا، “او بی سی میں جاٹ برادری کے لیے ریزرویشن کو سب سے پہلے شیلا دکشت نے دہلی میں لاگو کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی جو جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے وہ دہلی کے ہر باشندے کے گھر تک پہنچنا چاہیے۔ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ کتنا فرق ہے۔ ان کے قول و فعل کے درمیان ہے”
‘کانگریس جاٹ برادری کے ساتھ کھڑی ہے’
کانگریس نے 2014 میں جاٹ برادری کے او بی سی زمرے کو شامل کرنے کے لیے کنونشن نافذ کیا تھا، حالانکہ عدالت نے اسے مسترد کر دیا تھا ،لیکن ہماری پارٹی او بی سی برادری کے مفادات کے ساتھ کھڑی ہے۔ مجھے یہ بھی پسند ہے کہ کانگریس پارٹی سماج کے ہر طبقے کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے وہ دلت ہو، پسماندہ ہو یا سماج کا کوئی دوسرا طبقہ ہو۔
‘یہ کسان دوست نہیں ہیں’
جب بی جے پی کی مرکزی حکومت نے زرعی قوانین کو لاگو کیا تو اس وقت اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی نے کہا تھا کہ ہم بھی اسے قبول کرتے ہیں اور ہم اسے لاگو کرنے کے لیے کام کریں گے۔ نہ وہ کسان دوست ہیں اور نہ ہی جاٹ دوست ہیں۔ دہلی والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ صرف انتشار پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔
‘بی جے پی دیگر ریاستوں میں اپنے وعدے پورے کرے’
آج بی جے پی نے دہلی میں بھی بہت سے اعلانات کئے ہیں ،لیکن میں چاہتی ہوں کہ وہ دیگر ریاستوں میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے ہریانہ میں 2100 روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، لوگ سوال پوچھ رہے ہیں۔ لیکن ہم ان کی آواز اٹھائیں گے۔
بھارت ایکسپریس
چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف…
یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت…
اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400…
کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل…
وہیں گوتم اڈانی کا کمبھ میلے کا طے شدہ ذاتی دورہ کمیونٹی کی خدمت کے…
آپ کو بتادیں کہ پٹودی خاندان کے لیے جمعرات کا دن بہت مشکل تھا۔ باندرہ…