قومی

Weather Update: دہلی-این سی آر میں سردی اور دھند کو لے کر اورنج الرٹ جاری، بھاری بارش کی پیش گوئی

نئی دہلی: دہلی-این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔ جمعہ کی صبح سے ہی دہلی-این سی آر، یوپی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے دہلی سمیت مغربی اتر پردیش میں دھند اور سردی کو لے کر اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں معمولی تبدیلی ہوگی۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز دھند پڑ سکتی ہے۔ حالانکہ، اس کے بعد موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے۔

دہلی میں گھنی دھند کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اگلے دو روز کے حوالے سے وارننگ بھی دی گئی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے 18 اور 19 جنوری کو گھنی دھند کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ جمعرات کے روز دہلی میں بارش کے بعد آسمان صاف رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 2.7 ڈگری زیادہ ہے۔ دہلی میں 21 اور 22 جنوری کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

وہیں، بارش اور ہوا کی رفتار میں اضافہ کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے۔ AQI 386 سے گر کر 302 پر آ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے GRAP 4 کی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ حالانکہ، آلودگی پر قابو پانے کے لیے GRAP-3 کے تحت کچھ پابندیاں برقرار رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ہلکی بارش، گھنی دھند اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ دہلی کے علاوہ اتر پردیش اور راجستھان کے کئی علاقوں میں گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے جس سے حد نگاہ کم ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری زیادہ ہے۔ دن میں ہوا میں نمی کی سطح 74 سے 100 فیصد کے درمیان رہی۔ محکمہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.6 ڈگری سیلسیس رہا جو اس موسم کے لیے نارمل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

38 minutes ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

2 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

2 hours ago