قومی

Rahul Gandhi Press Conference: پی ایم مودی-اڈانی کی تصویر دکھا کر راہل گاندھی نے کہا-ایک ہیں تو سیف ہیں،صرف ایک شخص کیلئے سارے قوانین توڑے جارہے ہیں

مہاراشٹر کے انتخابات میں صرف دو دن باقی ہیں۔ ریاست میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے بعد انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔آج مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم ختم ہو جائے گی۔لیکن آخری دن  راہل گاندھی مہاراشٹر میں انتخابی مہم کچھ الگ ہی انداز میں چلا رہے ہیں۔  آج راہل گاندھی نے ممبئی میں پریس کانفرنس کی  اور ایک ہیں تو سیف ہیں نعرے کا پوسٹ مارٹم کردیا ۔ اس دوران انہوں نے  اڈانی اور پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔

راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کےد وران کئی پوسٹر دکھائے ۔ ایک پوسٹر میں پی ایم مودی اور اڈانی کی تصویر ہے جس پر لکھا ہے کہ ایک ہیں تو سیف ہیں ۔ وہیں دوسری تصویر انہوں نے دھراوی کی دکھائی جس پر لکھا تھا کہ دھراوی کا مستقبل سیف نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے  کہا کہ سوال یہ ہے کہ کون سیف ہے؟ صرف ایک شخص کیلئے دھراوی کو ختم کیا جارہا ہے۔ اڈانی مودی کا پرانا رشتہ ہے۔ مہاراشٹر کے کئی پروجیکٹ کو دوسری ریاست میں بھیجا گیا ۔ایک شخص کیلئے سارے قوانین توڑے جارہے ہیں۔

اس دوران راہل گاندھی نے پی ایم مودی اور اڈانی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، “پی ایم مودی نے انتخابی نعرہ دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ایک ہیں توسیف ہیں ، پی ایم مودی کے اس نعرے کا مطلب صرف ایک شخص ہے۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی اور اڈانی کے پوسٹر  دکھائے۔دھراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ (ڈی آر پی) کے معاملے پر پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، “بی جے پی دھراوی کی زمین صرف ایک شخص کو دینا چاہتی ہے۔ اسی لیے وہ یہ پروجیکٹ لے کر آرہی ہے۔ بی جے پی کی کوشش ہے کہ یہاں موجود چھوٹے صنعتوں کو تباہ کرے اور سب کچھ ایک شخص کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں۔

مہاراشٹر کے لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے

روزگار کے مسئلہ پر مرکزی حکومت اور مہایوتی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “بی جے پی اس الیکشن میں توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے دور میں کئی بڑے پروجیکٹ باہر گئے ہیں، لیکن ان کے دور میں 7 پروجیکٹ  یہاں سے اٹھا کر مختلف ریاستوں میں بھیجے گئے ہیں ، جن میں سے سب سے زیادہ پروجیکٹ گجرات  گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “حکومت یہاں کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ وہ نوکریوں کی بات نہیں کرنا چاہتی۔ مہاراشٹر کے نوجوانوں کو اس بارے میں سوچنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Maulana Sajjad Nomani Statement:مہاوکاس اگھاڑی کو دی گئی حمایت تنازع کا شکار،مسلم دانشوران کامولانا سجاد نعمانی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار

ماہرین کا خیال ہے کہ مہاراشٹر کی انتخابی لڑائی میں مسلمان فریق نہیں ہیں، انہیں…

23 minutes ago

Turkey blocks Israeli President’s flight:اسرائیل کے خلاف ترکی کا تیور سخت، اسرائیلی صدر کی درخواست مسترد

اسرائیلی صدر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری کوپ  29 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں جانے…

2 hours ago

Maharashtra Assembly Elections: بی جے پی- آر ایس ایس زہریلا سانپ ہے اور ایسے زہریلے سانپ کو مار دینا چاہیے:ملکارجن کھرگے

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ مہاراشٹر کے انتخابات…

3 hours ago