علاقائی

BJP on Uddhav Thackeray:ادھو ٹھاکرے ہندوؤں کے محافظوں کو مارنے کی بات کر رہے ہیں، جانئے بال ٹھاکرے کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی نے کیوں کہی یہ بات؟

نئی دہلی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے درمیان  ‘ بٹیں گے تو کٹیں گے’ جیسے متنازعہ نعرہ پر ہر طرف باتیں ہورہی ہیں۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ  کی جانب سے دیا گیا یہ نعرہ اب مہاراشٹر کے انتخابات میں بھی سرخیوں میں ہے۔ بی جے پی لیڈران اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس نعرے کی حمایت کی ہے، جس پر شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اب جوابی حملہ کیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ مہاراشٹر میں بانٹنے کی کوشش کریں گے تو ہم ضرور کاٹیں گے ۔ اس معاملہ پر اب بی جے پی لیڈر کرت سومیا نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

بی جے پی لیڈر نے شیو سینا یو بی ٹی چیف ادھو ٹھاکرے اور شیو سینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کا موازنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ باپ اور بیٹے میں یہی فرق ہے۔ 1992-93 میں جب  داؤد ابراہیم نے ممبئی پر حملہ کیا تو بال ٹھاکرے ہندوؤں کو بچانے کے لیے کھڑے تھے۔ آج ممبئی پر دوبارہ حملہ ہو رہا ہے۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ آئی ہے کہ صرف 54 فیصد ہندو ہیں۔ 2050 تک ممبئی میں رہ جائیں گے۔ بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں، جبکہ ادھو ٹھاکرے ہندو محافظوں کو کاٹنے کی بات کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maulana Sajjad Nomani Statement:مہاوکاس اگھاڑی کو دی گئی حمایت تنازع کا شکار،مسلم دانشوران کامولانا سجاد نعمانی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار

ماہرین کا خیال ہے کہ مہاراشٹر کی انتخابی لڑائی میں مسلمان فریق نہیں ہیں، انہیں…

54 minutes ago

Turkey blocks Israeli President’s flight:اسرائیل کے خلاف ترکی کا تیور سخت، اسرائیلی صدر کی درخواست مسترد

اسرائیلی صدر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری کوپ  29 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں جانے…

2 hours ago

Maharashtra Assembly Elections: بی جے پی- آر ایس ایس زہریلا سانپ ہے اور ایسے زہریلے سانپ کو مار دینا چاہیے:ملکارجن کھرگے

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ مہاراشٹر کے انتخابات…

3 hours ago