بین الاقوامی

Turkey blocks Israeli President’s flight:اسرائیل کے خلاف ترکی کا تیور سخت، اسرائیلی صدر کی درخواست مسترد

نئی دہلی : مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں تلخی عروج پر ہے۔ اب ترکی نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دراصل، اسرائیلی صدر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری کوپ  29 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں جانے کے لیے ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ترکی نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اقوام متحدہ کی 29ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے لیے ہرزوگ کے طیارے کو ترکی کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ تاہم ترک حکام نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔

قبل ازیں اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ہرزوگ سیکیورٹی خدشات کے باعث کانفرنس میں نہیں جا رہے ہیں۔ بھارت ایکسپریس نے یہ خبر شائع کی تھی۔ اکتوبر 2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد اسرائیل اور ترکی کے تعلقات کافی خراب ہو گئے ہیں۔

ترکی نے اسرائیل سے اپنے تمام سرکاری تعلقات توڑ لیے

گزشتہ ہفتے ترک مقامی میڈیا نے صدر رجب طیب اردگان کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ترکی نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام سرکاری تعلقات توڑ لیے ہیں۔ خبر رساں ادارے میڈیا ایج کے مطابق، اردگان نے کہا، ‘ایک ملک کے طور پر ترکی نے اسرائیل سے اپنے تمام تعلقات توڑ لیے ہیں۔ اس وقت ہمارے اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حوالے سے اردگان کا کہنا تھا کہ فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

گزشتہ بدھ  کوبھارت ایکسپریس نے یہ خبر شائع کی تھی ترکی کے صدر  اردگان نے مشرق وسطیٰ کے تنازع پر ایک بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے تجارت روکنے جیسے اقدامات کے ذریعے فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کا سخت ترین جواب دیا ہے۔

اسرائیل ترکی پر کرسکتا ہے حملہ 

ترکی اور اسرائیل کے درمیان تناؤ کی کیفیت ایسی ہے کہ ترکی کے وزیر دفاع یاسر گولر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل ترکی پر حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا، ‘ہمارے صدر ہمارے لوگوں کو خبردار کر رہے ہیں کیونکہ وہ یہ خطرہ دیکھ رہے ہیں۔ اگر صدر کو اسرائیل کی طرف سے کوئی ممکنہ خطرہ نظر نہیں آتا تو کیا وہ اس طرح کے خدشات کا اظہار کرتے؟

گلر نے کہا کہ پچھلی عالمی جنگیں معمولی واقعات سے شروع ہوئی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ تنازع اچانک پھوٹ سکتا ہے اور تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ ‘یقینا ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہمیں ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔’ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو ترکی کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

3 hours ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

4 hours ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

4 hours ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

4 hours ago