نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر ترنگا لہرایا۔ پریڈ کا آغاز 21 توپوں کی سلامی کے بعد ہوا۔ اس پریڈ میں انڈونیشین فوجیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کے ساتھ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو بھی تھے، جو اس سال کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ روایت کے مطابق، دونوں صدور کو ہندوستانی فوج کی سب سے سینئر رجمنٹ ’صدر کے باڈی گارڈ‘ کی طرف سےکر تویہ پتھ تک لے جایا گیا۔ 40 سال سے بند روایت کو زندہ کرتے ہوئے وہ ’روایتی بگی‘ پر سوار ہو کر تقریب میں پہنچے۔
ان کی آمد پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور ان کی اہلیہ سدیش دھنکھڑکا بھی کرتویہ پتھ پر خیرمقدم کیا۔ قومی ترانے کے درمیان قومی پرچم لہرایا گیا، جس کے بعد دیسی 105 ملی میٹر لائٹ فیلڈ گنز کا استعمال کرتے ہوئے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں آئین کے نفاذ کے 75 سال مکمل ہونے پر توجہ مرکوز کی گئی اور ’جن بھاگداری‘ پر زور دیا گیا۔ اس تہوار میں ہندوستان کی ثقافتی تنوع، اتحاد، مساوات، ترقی اور فوجی طاقت کی نمائش کی گئی۔
وزارت ثقافت کے 300 فنکاروں کے ساتھ موسیقی کے آلات بجا تے ہوئے پریڈ کا آغاز ہوا۔ فنکاروں کی جانب سے شہنائی، نداسورام، مشک بین، بانسری، شنکھ اور ڈھول جیسے روایتی آلات موسیقی کی مدد سے’سارے جہاں سے اچھا‘ بجایا گیا۔ تقریب کو عالمی سطح پر جوڑتے ہوئے، 152 رکنی انڈونیشین نیشنل آرمڈ فورسز مارچنگ دستہ اور 190 رکنی انڈونیشین ملٹری اکیڈمی ملٹری بینڈ نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔
آپ کو بتادیں کہ نیتاجی کی وفات کب ہوئی یہ ابھی تک معمہ بناہوا ہے،…
اس ٹیم کا بنیادی طور پر کام یہ ہوگا کہ وہ کسی بھی قسم کی…
واضح رہے کہ ہندوستانی آئین میں گوا کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل ہے۔ اس…
امریکی کمپنیوں نے بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔…
انہوں نے کہاکہ ناگا سادھوؤں کی تاریخ یہ ہے کہ وہ کبھی بھی عوام میں…
ٹرمپ کے سخت اقدام کے بعد کولمبیا کے صدر نے غیر قانونی کولمبیا کے شہریوں…