قومی

Sambhal Police Station Construction Row: سنبھل میں وقف اراضی پر پولیس چوکی کی تعمیر! اسدالدین اویسی نے ثبوت کے ساتھ سی ایم یوگی کو بنایا نشانہ

Sambhal Police Station Construction Row: اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے سامنے بن  رہی پولیس چوکی کا ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ معاملے کو لے کر وبال بھی مچا ہوا ہے۔ تازہ ترین پیشرفت میں، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل (31 دسمبر 2024) کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس جگہ پر پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے وہ وقف کی زمین ہے اور ماحول خراب کرنے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلی ذمہ دار ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ثبوت پیش کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’سنبھل کی جامع مسجد کے قریب جو پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے وہ وقف کی زمین پر ہے۔ جیسا کہ ریکارڈ میں درج ہے۔ اس کے علاوہ، قدیم یادگاروں کے قانون کے تحت محفوظ یادگاروں کے قریب تعمیراتی کام ممنوع ہے۔ نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ سنبھل میں خطرناک ماحول پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

 

اسد الدین اویسی نے دکھائے کاغزات

اراضی کے کاغزات کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، “یہ وقف نمبر 39-اے، مراد آباد ہے۔ یہ اس زمین کا وقف نامہ ہے جس پر پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے۔ اتر پردیش حکومت کو قانون کا کوئی احترام نہیں ہے۔‘‘

28 دسمبر کو ہوا تھا بھومی پوجن

اس سے قبل سنیچر (28 دسمبر 2024) کو سنبھل میں جامع مسجد کے سامنے والی زمین پر پولیس چوکی کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کی گئی تھی۔ سنبھل کے اے ایس پی شریش چندر نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے۔ اے ایس پی شریش چندرا نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے لیے بھی قریب ہی رہائشی انتظامات کیے جائیں گے۔ بھومی پوجن مکمل ہو چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

16 minutes ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

1 hour ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

3 hours ago