قومی

Kisan Samman Nidhi: تیسری بار پی ایم بننے کے بعد ملک بھر کے کسانوں کو مودی کا بڑا تحفہ، پہلے ہی دن اس فائل پر کیے دستخط

Kisan Samman Nidhi: مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کے ایک دن بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پیر (10 جون) کو پی ایم مودی نے کسان سمان ندھی کی قسط جاری کرنے سے متعلق فائل پر دستخط کیے ہیں۔ پی ایم مودی نے وزیر اعظم کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط جاری کرنے کے لیے فائل پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے 9.3 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

پی ایم مودی نے کیا کہا؟

فائل پر دستخط کرنے کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ وہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری حکومت اس پر مسلسل کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ دراصل، پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کو سالانہ 6 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ رقم براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں جاتی ہے۔

کیا ہے پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا؟

پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000 روپے کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ رقم براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں جاتی ہے۔ یہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 2000 روپے کی تین قسطوں میں بھیجی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Supreme Court gave 2 months time to Aam Aadmi Party: یہ آخری موقع ، سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کودیا 2 ماہ کا وقت

کسانوں کے لیے مزید کام کرنا چاہیں گے

فائل پر دستخط کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا، “ہماری حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس لیے یہ مناسب ہے کہ چارج سنبھالنے کے بعد دستخط کی گئی پہلی فائل کا تعلق کسانوں کی بہبود سے ہے۔ ہم کسانوں اور زراعت کے شعبے کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں اور ان کے لیے اور بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Dr. Manmohan Singh Death:  ہزاروں جوابوں سے اچھی ہے میری خاموشی، ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کیوں کہی تھی یہ بڑی بات؟

منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے…

2 minutes ago

Tragic Accident in Bathinda: پنجاب کے بٹھنڈہ میں دردناک حادثہ، کئی فٹ گہرے نالے میں گری مسافروں سے بھری بس، 8 افراد ہلاک، 18 زخمی

حادثے کے بعد بھٹنڈہ شہر کے ایم ایل اے جگروپ سنگھ گل اسپتال پہنچے۔ انہوں…

5 hours ago