سیاست

Sanjay Rawat attacked PM Modi on Reasi Attack: ریاسی حملے پر سنجے راوت نے پی ایم مودی پر کیا حملہ ،کہا انہیں جموں کشمیر اور منی پور کی فکر نہیں

شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے جموں و کشمیر کے ریاسی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لے کر پی ایم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا، جب وہ حلف لے رہے تھے،تب  کشمیر میں 9 لوگ مارے گئے ۔ انہیں جموں کشمیر اور منی پور کی فکر نہیں ہے۔

اتوار کو جموں و کشمیر کے ریاسی میں دہشت گردوں نے یاتریوں کی بس پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس حملے کے بعد دہشت گرد جنگلوں کی طرف فرار ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حملے میں 2 سے 3 دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

دہشت گردوں نے یہ حملہ ایسے وقت کیا جب نریندر مودی دہلی میں وزیر اعظم کا حلف اٹھا رہے تھے۔ ایسے میں اپوزیشن جماعتوں نے اس حملے کو لے کر پی ایم مودی پر حملہ کیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ انہیں جموں کشمیر اور منی پور کی فکر نہیں ہے۔ یہ حکومت گجرات ایسٹ انڈیا کمپنی ہے۔

کھڑگے نے کہا  ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں

کھڑگے نے ٹویٹ کیا، “جب نریندر مودی اور ان کی حکومت حلف لے رہی ہے، کئی ممالک کے سربراہان ہندوستان میں موجود ہیں، یاتریوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 9ہندوستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔” ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور یہ ہماری قومی سلامتی کی جان بوجھ کر توہین  ہے۔

کھڑگے نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پراتھنا کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور حکام متاثرین کو فوری امداد اور معاوضہ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین ہفتے پہلے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ ہوئی تھی اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہورہے  ہیں۔ مودی (اب این ڈی اے) حکومت کی طرف سے امن لانے کا کے لئے  سینہ ٹھوکنے والا پروپیگنڈہ کھوکھلا لگتا ہے۔ بھارت دہشت گردی کے خلاف ہم  متحد  ہیں۔

مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو جموں و کشمیر کے ریاسی علاقے میں یاتریوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردانہ حملے کو قابل مذمت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میری تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے یاتریوں کے خلاف اس گھناؤنے فعل میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پراتھنا کرتا ہوں۔

دہشت گرد حملے کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا: امت  شاہ

مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ ریاسی، جموں و کشمیر میں یاتریوں پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔ اتوار کو دوسری بار مرکزی وزیر کے طور پر حلف لینے کے فوراً بعد امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین سے صورتحال کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے بات کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

3 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

4 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

4 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

4 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

4 hours ago