وزیراعظم نریندر مودی ہرسال اجمیرشریف درگاہ پرعرس کے موقع پرچادربھینٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بار جو چادر بھیجی ہے، اسے 13 جنوری کو چڑھائی جائے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات (11 جنوری) کواجمیرشریف درگاہ کے لئے چادر بھیجی۔
وزیراعظم مودی نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا کہ میں نے مسلم طبقے کی نمائندوں سے ملاقات کی۔ میں نے اس دوران چادر پیش کی، جسے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے دوران اجمیر شریف درگاہ پرچڑھایا جائے گا۔
وزیراعظم مودی کی مسلم طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران مرکزی وزیربرائے اقلیتی اموراسمرتی ایرانی،آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے صدر اور معروف عالم دین مولانا محمد اشرف کچھوچھوی، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کے علاوہ بھی کئی مذہبی وسیاسی رہنما موجود تھے۔ وزیراعظم مودی نے جو چادر بھیجی ہے، اسے 13 جنوری کو چڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم مودی کئی سالوں سے اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے کے لئے بھیجتے رہے ہیں۔
اس سال اجمیر شریف کے درگاہ پر 812واں عرس منایا جا رہا ہے۔ عرس کے دوران خواجہ معین الدین چشتی کے دربارپرکافی لوگ پہنچتے ہیں۔ وزیراعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے اب تک 9 بار اجمیر شریف درگاہ کو چادر بھیجی ہے۔ اس سال یہاں 13 سے 21 جنوری تک عرس کا انعقاد ہو رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے…
دراصل امت شاہ کو پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ایک فیشن…