قومی

Sachin Pilot on Delhi Assembly Election 2025:  دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق سچن پائلٹ کا بڑا دعویٰ، کہا- کانگریس متبادل کے طورپر ابھری

کانگریس لیڈرسچن پائلٹ نے کہا کہ دہلی کی عوام شیلا دکشت کے وقت میں ہوئی ترقی کوآج بھی یاد کرتی ہے۔ راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اورکانگریس لیڈرسچن پائلٹ نے دہلی اسمبلی الیکشن 2025 سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں کانگریس پارٹی ایک بہترمتبادل کی شکل میں ابھری ہے اوراسمبلی انتخابات میں عوام کانگریس کومینڈیٹ دے گی۔  ہم مضبوطی سے لڑیں گے اورکانگریس پارٹی دہلی میں اچھے نتائج حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا  ہم نے لوگوں کو کچھ گارنٹیاں دی ہیں جو کہ ہم پوری بھی کریں گے، دہلی کی عوام شیلا دکشت کے وقت میں کانگریس کے ذریعہ ہوئی ترقی کواب بھی یاد کرتی ہے۔

سچن پائلٹ نے بی جے پی اورعام آدمی پارٹی پرکیا کہا؟

سچن پائلٹ نے ادے پور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دہلی اورمرکزی حکومت کے درمیان تسلط کی لڑائی میں عوام پس رہی ہے۔  حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈیا’ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب یہ اتحاد ہوا توپارٹی لیڈرراہل گاندھی اورملیکا ارجن کھڑگے نے لوک سبھا انتخابات کے لیے تمام پارٹیوں کواکٹھا کیا تھا اوراس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے تھے۔

انڈیا الائنس سے متعلق سچن پائلٹ کا بڑا دعویٰ

انہوں نے کہا، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا مقابلہ کرنے کے لیے ‘انڈیا’ الائنس پہلے بھی مضبوط تھا اورآج بھی مضبوط ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ کانگریس اورعام آدمی پارٹی دونوں انڈیا الائنس کا حصہ ہیں اوردونوں پارٹیاں اب دہلی میں الگ الگ الیکشن لڑرہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے لیڈران کے درمیان بیان بازی سے بھی انڈیا الائنس پراثرپڑتا ہوا نظرآرہا ہے جبکہ انڈیا الائنس کے کئی لیڈران نے عام آدمی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 شیوسینا (یوبی ٹی)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) این سی پی اوراکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی (ایس پی) جوانڈیا الائنس کا حصہ ہے، انہوں نے دہلی میں عام آدمی پارٹی  کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں انڈیا الائنس پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ عام آدمی پارٹی، بی جے پی  اورکانگریس نے تمام 70 سیٹوں پرامیدوار کھڑے کیے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ کانگریس پچھلے دوانتخابات میں اپنا کھاتہ بھی کھولنے میں ناکام رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago