قومی

Kumar Vishwas sparks controversy : تمہاری بیٹی سوٹ کیس میں 36 ٹکڑوں میں ملے گی،کمار وشواس نے ایک بار پھر دیا متنازعہ بیان

شاعر کمار وشواس ان دنوں اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے ایسی بات کہی ہے جس سے وہ تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں تیمور علی خان کا نام لے کر سیف علی خان کو نشانہ بنانے کے بعد کمار وشواس نے  اب ایک نیا متنازعہ بیان دیاہے ۔دراصل، 19 جنوری کو اتر پردیش کے آگرہ میں رام کتھا کا اہتمام کیا گیا تھا، اس دوران شاعر کمار وشواس نے ملک بھر کے والدین کو نصیحتیں کیں لیکن انہوں نے ایسی بات کہی جو لوگوں کو پسند نہیں آئی۔

رام کتھا کے دوران، کمار وشواس نے کہا، ‘کوئی بھی ان لڑکیوں کا غلط استعمال نہیں کرسکتا جو اپنے والد کے ساتھ اپنا دکھ بانٹ سکتی ہیں۔ میں تمام بیٹیوں کے والد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو دوست بنائیں اور ان کو کندھا دیں۔ ورنہ کوئی اور ان کو کندھا دے دے گا۔ اس کے بعد بیٹی سوٹ کیس میں 36 ٹکڑوں میں ملے گی۔

کمار وشواس نے یہ بھی کہاکہ میں یہ سب کہہ رہا ہوں، اسی لیے مجھے سرحد پار سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آج کل کے بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر خودکشی کر لیتے ہیں۔ آئی فون نہیں دیا گیا تو خودکشی کر لی، آئی آئی ٹی میں فیل ہو گیا تو خودکشی کر لی۔ یہ سب اس لیے ہے کہ انہیں خود پر اعتماد نہیں ہے۔ انہیں اپنے والدین یا دوستوں پر بھروسہ نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

26 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago