راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی کو پڑا دل کا دورہ، پٹنہ میں میں تھی میٹنگ
Vasudev Devnani Heart Attack: راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی کی صحت پٹنہ میں پریذائیڈنگ افسر کی میٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ واسودیو دیونانی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اجمیر نارتھ سے ایم ایل اے ہیں۔ دیونانی پہلے سندھی ہیں جنہیں راجستھان قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر بنایا گیا ہے۔
انہوں نے پیر کی صبح ہی سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ وہ پریزائیڈنگ افسران کی میٹنگ میں شرکت کے لیے پٹنہ پہنچے تھے، لیکن دل کا دورہ پڑنے سے طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ وہ پریذائیڈنگ آفیسر کی میٹنگ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ لیکن وہ پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے۔ کابینی وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور راجستھان اسمبلی کے اسپیکر کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی ہے۔
ان کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جا رہی ہے، انہیں پٹنہ کے پی ایم سی ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پٹنہ میں دو روزہ آل انڈیا پریذائیڈنگ کانفرنس جاری ہے۔
-بھارت ایکسپریس
فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…
تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…