علاقائی

RG Kar Case: ‘مقدمہ ہمارے ہاتھ میں ہوتا تو سزا موت ہوتی’، آر جی کار کیس کے فیصلے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی برہم

نئی دہلی: آرجی کار عصمت دری اور قتل کیس میں مجرم سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔ میں  اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں۔”

اپنی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ “ہم شروع سے ہی سزائے موت کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اگر کیس سی بی آئی کے حوالے نہ کیا گیا ہوتا اور ہمارے ہاتھ میں ہوتا تو موت کی سزا بہت پہلے دے دی جاتی۔ میں اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں۔‘‘

بی جے پی بھی نہیں ہے مطمئن 

یہی نہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور مرکزی وزیر سکانتا مجمدار نے کہا، “ہم سزائے موت چاہتے تھے۔ ایسا نہیں ہوا۔ متاثرہ خاندان کو پیسے نہیں چاہیے۔ بنگال کے لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ اس میں صرف ایک شخص ملوث تھا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ عدالت کو کہنا چاہیے تھا کہ سنجے نے جن لوگوں کا نام لیا ہے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج

دریں اثنا، سیالدہ کورٹ کے باہر مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ، ڈاکٹروں کے جوائنٹ فورم اور ابھے مارچ کے مظاہرین کی جانب سے عدالت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ملزم سنجے رائے کو سنائی گئی عمر قید کی سزا 

کولکاتہ کی سیالدہ سیشن کورٹ نے بالآخر پیر (20 جنوری 2025) کو اس کیس کے ملزم کو سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم سنجے رائے کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ عدالت میں ملزم نے عجیب دلیل دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ چونکہ وہ رودرکش کی مالا پہنتا ہے، اس لیے اگر اس کی طرف سے کوئی غلط کام ہوا ہوتا، تو یہ مالا واقعہ کے وقت ہی ٹوٹ جاتا۔

 متاثرہ خاندان نے کیا کہا؟

آر جی کار کیس میں متاثرہ کے خاندان نے مجرم کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے متاثرہ خاندان کو 17 لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے تاہم مقتول خاتون ڈاکٹر کے والد کا کہنا ہے کہ وہ کوئی معاوضہ نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

11 minutes ago

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

3 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

4 hours ago