وزیر اعظم نریندر مودی روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ صدر ولادی میر پیوتن کی دعوت پر وزیراعظم دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔ یہاں وزیر اعظم روسی صدر کے ساتھ 22ویں روس-ہندوستان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی متوقع ہے۔ ماسکو ایئرپورٹ پر روس کے پہلے نائب وزیراعظم ڈینس مانتوروف نے وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو یہاں ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس کے بعد وہ ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔
پی ایم مودی اس دورے کے دوران ایک طرف جہاں سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے وہیں دوسری جانب روس میں مقیم ہندوستانیوں کو بھی خطاب کریں گے ۔ پی ایم مودی کی روسی صدر کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات بھی متوقع ہے جس دوران روس میں گمراہ کرکے بھیجے گئے ہندوستانی جوان جو جنگ میں شامل ہیں ،ان کی گھر واپسی اور سلامتی کے معاملے پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے ہندوستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 2019 کے بعد پی ایم مودی کا روس کا یہ پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے اور یہ ان کی تیسری میعاد کا پہلا دو طرفہ غیر ملکی دورہ ہے۔ 9 جولائی کو روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مودی آسٹریا روانہ ہوں گے۔
یہ 40 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا آسٹریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ مودی اور پوتن منگل کو 22 ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس میں تجارت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔پی ایم مودی نے ایک بیان میں کہا، “ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری گزشتہ 10 سالوں میں مزید بڑھی ہے، جس میں توانائی، سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوام سے عوام کے روابط وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…