بین الاقوامی

X is threat to national security: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس‘‘ پر پابندی رہے گی برقرار، شہباز سرکار نے ملکی سلامتی کیلئے خطرہ دیا قرار

پڑوسی ملک پاکستان  میں انٹرنیٹ اور ایکس کی بندش کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئےمرکزی  وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ  پاکستان میں ایکس بحال نہیں ہوسکتا۔ اپنی رپورٹ میں وزارت داخلہ نے ایکس کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ داخلہ کا کام پاکستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، ایکس پر پابندی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں ہے، آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، تاہم آزادی اظہار رائے پر قانون کے مطابق کچھ پابندی بھی ہوتی ہیں، سوشل میڈیا اور ایکس پر ملکی اداروں کےخلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے جس کو متعدد بار قانون پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔پاکستانی وزارت داخلہ کے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پاس عارضی طور پرایکس کی بندش کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں تھا، 17 فروری کو وزارت داخلہ نے ایکس فوری طور بند کرنے کا کہا تھا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایکس نے پاکستان کے ساتھ کوئی ایم او یو سائن نہیں کر رکھا کہ مقامی قوانین کی پابندی کرے گا، ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ایکس پر پابندی کے سوائے کوئی راستہ نہیں تھا، ملکی سیکیورٹی اور وقار کے لیے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پابندی لگائی گئی ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں ایکس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں وزارت داخلہ نے کہا کہ کچھ عناصر ایکس کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں، اسی طرح کے خدشات کے بعد پاکستان نے پہلے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی تھی، بعد میں ایم او یو سائن کرنے اور ملکی قوانین پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر سوشل میڈیا فارم کھول دیے گئے، نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک بھی وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر پابندی لگاتے رہتے ہیں، ملکی مفاد میں درخواست مسترد کی جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Haryana Election 2024: مجھے تعجب نہیں ہوگا، اگر ہریانہ میں کانگریس کو 70 سے 75 سیٹیں ملتی ہیں: راشد علوی

بی جے پی آئین کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے‘‘، راشد علوی سے جب…

1 hour ago

Entertainment News: کرن جوہر نے ‘جگرا’ کا اسکرپٹ عالیہ کو بھیج دیا، ڈائریکٹر غصے میں، بولے یہ کیا کیا؟

کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں انہوں…

2 hours ago

J&K exit polls: کانگریس کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو ایگزٹ پول پر بھروسہ نہیں

تمام پولنگ ایجنسیوں نے جموں خطہ میں بی جے پی کے لیے واضح اکثریت کی…

2 hours ago

Boy and girl found dead in Dadri: رات میں بھیجا میسج، ’میں خودکشی کرنے جا رہا ہوں‘، صبح لڑکا اور لڑکی کی ملی لاش

پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر گوتم بدھ نگر شیوہاری مینا نے بتایا کہ دادری تھانہ…

2 hours ago