قومی

Hemant Soren Government Cabinet Expansion: ہیمنت سورین حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین بنے وزیر، بھائی بسنت سورین کو نہیں ملی جگہ

Jharkhand Government Cabinet Expansion: ہیمنت سورین کی قیادت والی جھارکھنڈ حکومت نے پیرکواسمبلی میں فلورٹسٹ پاس کرلیا ہے۔ وہیں، اب ہیمنت سورین کابینہ کی توسیع ہوگئی ہے۔ جھارکھنڈ کے گورنرسی پی رادھا کرشنن نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی قیادت والی الائنس کے سینئرلیڈران اوردیگرسرکاری افسران کی عدم موجودگی میں راج بھون میں عہدہ اوررازداری کا حلف دلایا۔ سابق وزیراعلیٰ چمپئی سورین کوبھی وزیربنایا گیا ہے۔ حالانکہ ہیمنت سورین کے بھائی بسنت سورین کوکابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔

اس کابینہ میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی طرف سے بسنت سورین، دیپک برووا، حفیظ الحسن انصاری، بے بی دیوی، متھلیش ٹھاکر، بیدناتھ رام کوجگہ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بید ناتھ رام کوچھوڑکروہ سبھی لیڈران ہیمنت سورین اورچمپئی سورین حکومت بھی وزیرعہدے پر تھے۔ وہیں آرجے ڈی کے کوٹے سے ستیا نند بھوکتا کووزیربنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے آج جھارکھنڈ میں وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت والی حکومت نے پیرکے روزاسمبلی سے اپوزیشن اراکین کے واک آؤٹ کے درمیان اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ 81 رکنی ریاستی اسمبلی میں کل 45 اراکین اسمبلی بشمول نامزد رکن گلین جوزف گالسٹین نے تحریک اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

 بی جے پی اوراکھل جھارکھنڈ چھاترسنگھ (آجسو) کے اراکین اسمبلی ووٹنگ کے لئے گنتی شروع ہوتے ہی ایوان سے باہر چلے گئے۔ بی جے پی کی قیادت والے اپوزیشن میں بی جے پی کے 24 اورآجسو پارٹی کے تین اراکین اسمبلی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India-Aided Bridges Inaugurated In Bhutan: بھوٹان کے تراشی گانگ میں اہم شاہراہ پر ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیے گئے دو پلوں کا افتتاح

بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم…

7 hours ago

Washington DC Shooting: وائٹ ہاؤس کے قریب اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…

8 hours ago

Karnataka Government Directions: کرناٹک حکومت کی کے پی ایس سی کو انتخابات کی طرز پر امتحان کرانے کی ہدایت

319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…

8 hours ago

Youth Olympic: یوتھ اولمپکس، امبیڈکر میتئی کا ’گولڈن پنچ‘، باکسنگ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر رقم کی تاریخ

سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…

8 hours ago