Jammu Terrorist Attack: جموں وکشمیرمیں ایک بارپھرفوج پرحملہ ہوا ہے۔ جموں کے کٹھوعہ کے بلاورکے دھڑنوتا علاقے میں پیر(08 جولائی) کوفوج کی گاڑی پردہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں فوج کے کم ازکم دوجوان زخمی ہوگئے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق، دہشت گردگرینیڈ لے کرآئے تھے اورفوج کی گاڑی کواڑانے کے ارادے سے اسے پھینکا اورپھرفائرنگ شروع کردی۔
دہشت گردوں نے لوئی مراڈ گاؤں کے پاس فوج کی گاڑی پرحملہ کیا۔ جواب میں ہندوستانی فوج نے علاقے کوگھیرلیا اوردہشت گردوں کی تلاشی مہم شروع کردی۔ یہ حملہ کٹھوعہ ضلع کے مچھیڑی علاقے کے دھڑنوٹا گاؤں میں اس وقت ہوا، جب فوج کے جوان اپنی روٹین گشت پرتھے۔ وہیں، سیکورٹی اہلکارخاص خطروں کی تلاش میں علاقے میں تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دہشت گردوں کے حملے کا فوجیوں نے دیا منہ توڑ جواب
دفاعی افسران نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کے قافلے پرہندوستانی فوج کی 9ویں کورکے تحت آنے والے علاقے میں حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں کی گولی باری کے بعد فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس کے ساتھ ہی اضافی سیکورٹی فورس بھی بھیجی گئی ہے۔ وہیں، ذرائع نے بتایا کہ 2 سے 3 دہشت گردوں کی موجودگی ہے، جنہوں نے مبینہ طور پرفوج کی گاڑی پرگرینیڈ سے حملہ کیا۔
24 گھنٹے پہلے ہی فوج نے 6 دہشت گردوں کوکیا تھا ہلاک
اس سے پہلے، فوج نے 24 گھنٹے پہلے ہی جموں وکشمیرکے کلگام ضلع میں دوالگ الگ تصادم میں 6 دہشت گردوں کومارگرایا تھا۔ ہفتہ کے روزشروع ہوئے تصادم میں ایک پیرا ٹروپرسمیت دوجوان بھی شہید ہوگئے، جبکہ ایک دیگرجوان زخمی ہوگئے۔ پہلا تصادم مودرگام میں ہوا تھا، جب سی آرپی ایف، فوج اورمقامی پولیس کے سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ جانکاری کی بنیاد پرتلاشی مہم شروع کی۔ ابتدائی گولی باری میں ایک پیرا ٹروپرسنگین طور پر زخمی ہوگیا۔
اسی وقت، کلگام کے فریصل علاقے میں ایک اورخطرناک تصادم ہوا۔ ڈرون فوٹیج میں لمبے تصادم کے بعد چاردہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔ اس تصادم میں ایک جوان شہید ہوگیا اورایک دیگرزخمی ہوا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…