ملک بھر میں جمعرات کو تقسیم ہند کی ہولناکیوں کی یاد کا دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان لاکھوں افراد کو خراج پیش کیا جنھوں نے تقسیم ہند کے دوران ’’درد‘‘ برداشت کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے تقسیم ہند کو ’’ہندوستان کی تاریخ کا ایک المناک باب‘‘ قرار دیا اور اتحاد و ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہوئے عوام سے ملک میں اتحاد کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’بھارت آج تقسیم ہند کی ہولناکیوں کی یاد کا دن منا رہا ہے، جب ہماری تاریخ کے اس المناک باب کے دوران بے شمار لوگوں نے ابتری اور درد کو جھیلا۔ یہ دن اُن کے حوصلے کو خراج دینے کا موقع ہے۔۔ اُن کی صلاحیت کو سراہنے کا موقع ہے جنھوں نے ناقابل تصور نقصان کا سامنا کیا، پھر بھی دوبارہ نئی شروعات کرنے کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’’ان میں سے کئی متاثرین نے اپنی زندگیاں نئے سرے سے تعمیر کیں اور قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔ یہ دن ہمیں اس مستقل ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم اُس ہم آہنگی کے رشتے کو مضبوط کریں جو ہمارے ملک کو جوڑ کر رکھتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ ہندوستان میں 14 اگست ’’تقسیم ہند کی ہولناکیوں کی یاد کا دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ ان لاکھوں افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنھوں نے 1947 کی تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوائیں یا جبراً بے گھر کیے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق تقسیم ہند کے دوران دو کروڑ افراد متاثر ہوئے اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت پر مجبور ہوئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…
مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…
عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…
نو راتری کے موقع پر گوتم اڈانی نے جنوبی گجرات میں شریمد راج چندر مشن…