وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)
وزیر داخلہ امت شاہ نے تقسیمِ ہند کی ہولناکیوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ملک کی تقسیم اور اس کے اثرات پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’تقسیمِ ہند کی ہولناکیوں کو یاد کرنے کا دن ملک کی تقسیم کو یاد کرنے اور اس سانحے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کا دن ہے۔‘‘
امت شاہ نے تقسیم کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’اس دن کانگریس نے ملک کو ٹکڑوں میں بانٹ کر مادر ہند کے غرور کو ٹھیس پہنچائی۔ تقسیم تشدد، استحصال اور مظالم کا باعث بنی اور کروڑوں لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا۔ میں ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس دردناک واقعے میں متاثر ہوئے۔ ملک تقسیم کی اس تاریخ اور درد کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔‘‘ تقسیم ہند کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو یاد کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے انھیں خراج بھی پیش کیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے بھی اس موقع پر تقسیمِ ہند کے متاثرین کو یاد کیا اور ان کے درد پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کی اس جرأت و ہمت کو بھی سراہا کہ انھوں نے اس ناقابلِ فراموش سانحے کے بعد بھی از سرِ نو زندگی شروع کی اور نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں 14 اگست ’’تقسیم ہند کی ہولناکیوں کی یاد کا دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ ان لاکھوں افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنھوں نے 1947 کی تقسیم کے دوران اپنی جانیں گنوائیں یا جبراً بے گھر کیے گئے۔ ایک اندازے کے مطابق تقسیم ہند کے دوران دو کروڑ افراد متاثر ہوئے اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت پر مجبور ہوئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…
ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…
مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…