قومی

Acharya Pramod Krishnam: آچاریہ پرمود کرشنم نے طلبا و طالبات کے ذریعے شری کلکی دھام کے ’’گربھ گرہ‘‘ کے طواف اور درشن پر کیا خوشی کا اظہار، شیئر کیں تصاویر

شری کلکی نارائن، جو ’ہری‘ وشنو کے آخری اوتار ہیں، کی جائے پیدائش سنبھل کی مقدس سرزمین پر تیزی سے تعمیر ہو رہا شری کلکی دھام اپنی روحانی عظمت کے باعث ملک بھر میں توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اس اہم موقع پر شری کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے شری کلکی دھام کے ’’گربھ گرہ‘‘ کا طواف اور درشن کرتے ہوئے بھارت کے مستقبل یعنی اسکول کے طلبا و طالبات کی روح پرور تصاویر شیئر کی ہیں۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے سوشل  میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم کے دفتر (PMO) اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’شری ’ہری‘ وشنو کے آخری اوتار شری کلکی نارائن بھگوان کی جائے پیدائش سنبھل کی مقدس سرزمین پر تعمیر کیے جا رہے شری کلکی دھام کے ’گربھ گرہ‘ کا طواف اور درشن کرتا ہوا ’بھارت‘ کا مستقبل۔ صبح سویرے کا ایک خوبصورت اور دلکش منظر۔‘‘

آچاریہ پرمود کرشنم کا ماننا ہے کہ کہ شری کلکی دھام کی تعمیر نہ صرف مذہبی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ بھارت کی روحانی بیداری اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کا بھی ایک اہم قدم ہے۔ ’گربھ گرہ‘ کا طواف، جو ہندو مندروں میں خاص مقام رکھتا ہے، یہاں نئے دور کے آغاز کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شری کلکی دھام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پورے ملک کے لیے امن، یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت بنے گا۔ اس موقع پر کئی مقامی اور ملکی شخصیات نے بھی اپنی خوشی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ شری کلکی دھام کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہاں بھارت بھر سے لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے، جو اس مقدس مقام کی روحانی اور تاریخی اہمیت کو مزید بڑھائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

23 minutes ago

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

55 minutes ago

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

1 hour ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

2 hours ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

4 hours ago