-بھارت ایکسپریس
Parliament Security Breach: پارلیمنٹ میں سیکورٹی کے کوتاہی کے معاملے میں عدالت نے 4 ملزمین کو 15 دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس دوران دہلی پولیس نے کہا کہ ہمیں کچھ اہم ثبوت ملے ہیں۔ ملزم نیلم، منورنجن ڈی، ساگرشرما اورامول شندے سبھی کو کئی مقامات پرجانچ کے لئے لے کرجانا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ ان سبھی ملزمین کا اصل مقصد ابھی معلوم کرنا ہے، کچھ ثبوت ہمیں ملے ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اسپیشلائزڈ لوگوں کے ذریعہ چیک کرانا ہے۔ جو ثبوت ملے ہیں، ان سے کراس ویریفائی کرنا ہے۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران 13 دسمبرکوپارلیمنٹ کی سیکورٹی میں بڑی چوک والا حادثہ سامنے آیا تھا۔ اس دن دوپہرکے تقریباً ایک بجے دو نوجوان لوک سبھا کی کارروائی کے دوران وزیٹرس گیلری سے فلورپرکود گئے۔ ان دونوں نے کین سے پیلے رنگ کا دھواں ایوان میں پھیلا دیا۔ اسی دن پارلیمنٹ بلڈنگ کے باہردودیگرنے بھی کین سے رنگین دھواں پھیلا دیا اورنعرے بازی کی۔
پولیس نے ان چاروں ملزمین کو فوراً گرفتارکرلیا۔ اس کے بعد اس معاملے کے ماسٹرمائنڈ مانے جا رہے للت جھا کو پولیس نے گرفتارکیا۔ اب تک اس معاملے میں 7 افراد کوگرفتارکیا گیا ہے۔ ملزمین کے خلاف غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ یا یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
مہنت دیویندر سنگھ شاستری نے کہا کہ جو بھی پریاگ راج آتا ہے وہ نیکی…
ریٹیل میوچل فنڈز کے زیر انتظام اثاثے دسمبر 2024 میں 39,91,313 کروڑ تک پہنچ گئے،…
شاید اکھلیش جی کو نہیں معلوم کہ ان کی حکومت نے مہا کمبھ کا بھی…
سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…