-بھارت ایکسپریس
WFI Elections 2023: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ انڈین ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیوایف آئی) کے صدر منتخب کئے گئے ہیں۔ سنجے سنگھ 2008 میں وارانسی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے ضلع صدرمنتخب کئے گئے تھے۔ سال 2009 میں اترپردیش کشتی ایسوسی ایشن بنا تو برج بھوشن سنگھ ریاستی صدراورسنجے سنگھ نائب صدربنے تھے۔
سنجے سنگھ کا مقابلہ دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ انیتا شیوران سے تھا۔ شیوران کو ان پہلوانوں کی حمایت حاصل تھی، جنہوں نے برج بھوشن سنگھ پرخواتین پہلوانوں کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اورساکشی ملک، ورلڈ چمپئن شپ میڈلسٹ ونیش پھوگاٹ سمیت کئی ٹاپ ریسلرزنے جنترمنترپربرج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ برج بھوشن سنگھ کے داماد وشال سنگھ نے نتیجہ آنے کے بعد کہا کہ ہمارا پورا پینل جیت گیا ہے۔ سب نے اچھی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔
الیکشن جیتنے کے بعد سنجے سنگھ نے کیا کہا؟
الیکشن جیتنے کے بعد سنجے سنگھ نے کہا کہ اب قومی کیمپ (کشتی کے لئے) منعقد کئے جائیں گے، جو پہلوان سیاست کرنا چاہتے ہیں، وہ سیاست کرسکتے ہیں، جو کشتی کرنا چاہتے ہیں، وہ کشتی کریں گے۔ وہیں برج بھوشن سنگھ کے داماد وشال سنگھ نے الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد کہا کہ ہمارے پورے پینل نے جیت درج کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سبھی پینل کی جیت ہوئی ہے۔ سبھی شاندار اکثریت سے جیتے ہیں۔ گنتی چل رہی ہے تو باضابطہ نمبرجلد ہی آجائیں گے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں کشتی کا نقصان ہوا۔ ہمارے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے تھے، لیکن جو بھی گزشتہ کچھ دنوں میں ہوا، اس کا نقصان ہوا۔
کون ہیں انیتا شیوران؟
انیتا شیوران کو برج بھوشن شرن سنگھ کا مخالف مانا جاتا ہے۔ وہ ہریانہ کے بھوانی ضلع کی رہنے والی ہیں۔ انیتا نے پہلوانوں کے جنسی استحصال معاملے میں بھی برج بھوشن سنگھ کے خلاف بھی گواہی دی تھی۔ انیتا کشتی کے میدان میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2010 کے کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اگرانیتا شیوران یہ الیکشن جیت جاتیں تو وہ پہلی خاتون پہلوان ہوتیں۔ دراصل، ڈبلیو ایف آئی کی جڑیں مرد اکھاڑوں سے ہی جڑی ہوئی ہیں، اسی وجہ سے اعلیٰ عہدوں پر مردوں کا ہی دبدبہ رہا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…