-بھارت ایکسپریس
شراب بدعنوانی معاملے میں منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں سیاسی گھمسان جاری ہے۔ کبھی بی جے پی کے ذریعہ ویڈیو کلپ جاری کرکے عام آدمی پارٹی پرتنقید کی جا رہی ہے تو کبھی عام آدمی پارٹی کے لیڈر بی جے پی پر الزام لگاتے رہتے ہیں۔ اس بار دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ اندرا گاندھی سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اس وقت اندرا گاندھی کی طرح حد کر رہے ہیں۔
گرفتاری سے متعلق عوام میں زبردست ناراضگی
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ گرفتاری سے متعلق عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔ ہم نے اپنے لیڈر علاقے میں بھیجے تھے تو عوام ان سے وہ کہہ رہی ہے کہ بی جے پی والے یہ کیا کر رہے ہیں۔ جب چاہے، جس کو مرضی جیل میں ڈال دیتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو یہ روکنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیسے ایک زمانے میں اندرا گاندھی نے حد کردی تھی ویسے آج وزیراعظم حد کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے انہیں جیل میں ڈال دیا: کیجریوال
اروند کیجریوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو سب سے اچھے وزرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ منیش سسودیا اور دونوں وزیر اچھا کام کر رہے تھے۔ پوری دنیا میں ملک کا کا نام روشن کیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے۔ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی نہیں چاہتے ہیں کہ دہلی میں اچھا کام ہو۔ کیونکہ جو کام ہم لوگ کر رہے ہیں، وہ کام وہ نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah On PM Candidate 2024: ’وزیراعظم مودی کے خلاف کیوں نہیں ہوسکتے چہرہ‘- فاروق عبداللہ نے اس لیڈر کا نام لیا
شراب پالیسی تو بہانہ ہے ہمارے اچھے کام کو روکنا اصل مقصد: کیجریوال
مدھیہ پردیش میں گجرات میں کئی سالوں سے بی جے پی کی حکومت چل رہی ہے، لیکن ایک اسکول ٹھیک نہیں کر پائے یہ۔ اس لئے یہ ہماری حکومت کو روک رہے ہیں تاکہ ہم اچھے کام نہیں کرپائیں۔ شراب پالیسی تو بہانہ ہے، ہمارے اچھے کام روکنا ان کا اصلی مقصد ہے۔ آج میں دہلی کے عوام کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا کام نہیں رکے گا، بلکہ اس سے زیادہ رفتار سے چلے گا۔ کسی بھی حالت میں ہم کام کو رکنے نہیں دیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
پروگرام میں شفیق باغبان، جمال اظہر صدیقی، ڈاکٹر اے ایم خان، اکرم ایڈووکیٹ، نعیم خان،…
وزیر اعظم مودی نے بہار کے جموئی ضلع میں 150 ویں یوم پیدائش کے موقع…
اجتماع کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے، سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے کہا کہ…
وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا بی جے پی منصفانہ…
McKinsey رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان 2027 تک دنیا کی تیسری…
: پہلے مرحلے میں حب انسٹی ٹیوٹ میں ہندوستان میں سب سے اوپر 25 انسٹی…