قومی

Gautam Adani Net Worth: ارب پتیوں کی فہرست میں گوتم اڈانی نے 24 گھنٹے میں لگائی چھلانگ، اب اس نمبر پر پہنچے

Gautam Adani Net Worth: ہنڈن برگ ریسرچ (Hindenburg Research) کی رپورٹ آنے کے بعد سے دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں مسلسل نیچے جا رہے گوتم اڈانی (Gautam Adani) کو راحت ملی ہے۔ اڈانی گروپ کے لئے بدھ کا دن اچھا ثابت ہوا۔ دھنکبروں کی فہرست میں، اڈانی نے 4 مقام چڑھ کر ٹاپ 30 میں جگہ بنائی ہے۔ بدھ کو اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر میں تیزی دیکھی گئی۔ اس کے سبب گوتم اڈانی کی جائیداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اڈانی کی نیٹ ورتھ 2.19 ارب ڈالر بڑھی ہے۔

واضح رہے کہ 24 جنوری، 2023 کو امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ سے لے کر نیگیٹیو رپورٹ جاری کی تھی۔ اس کے اگلے ہی دن گوتم اڈانی کے برے دن شروع ہوگئے تھے۔ محض ایک ماہ میں ہی ان کی جائیداد 80 ارب ڈالر سے زیادہ کم ہوگئی تھی۔ مہینے بھر تک کمپنی کے شیئر میں زبردست گراوٹ جاری رہی، لیکن اب کمپنی اس بحران سے ابھرنے لگی ہے۔ بلومبرگ بلینئرانڈیکس کے مطابق، گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ 39.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

اڈانی گروپ کی سبھی 10 لسٹڈ کمپنیوں کے شیئربدھ کے روزتیزی کے ساتھ بند ہوئے۔ گروپ کی 5 بڑی کمپنیوں میں آج اپر سرکٹ لگ گیا۔ بی ایس ای پر اڈانی انٹرپرائزز کا شیئر14.70 فیصد چڑھ کر 1,564.55  روپئے پر بند ہوا۔ دن کے کاروبار میں یہ 15.83  فیصد کی تیزی کے ساتھ 1,580  روپئے پر پہنچ گیا تھا۔ کمپنی کا شیئر دو دنوں میں 31 فیصد چڑھ چکا ہے۔ اس کے علاوہ اڈانی ٹرانسمیشن میں 5 فیصد، اڈانی گرین اینرجی میں 4.99 فیصد، اڈانی ویلمرمیں 4.99 فیصد اور اڈانی پاور میں 4.99 فیصد اور اڈانی پاور میں 4.98 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اڈانی ٹوٹل گیس کے شیئر میں 4.85 فیصد، این ڈی ٹی وی میں 4.99 فیصد، انبوجا سیمنٹ میں 3.32 فیصد، اے سی سی میں 2.14 فیصد، اڈانی پورٹ میں 1.61 فیصد کا اچھال دیکھنے کو ملا۔

یہ بھی پڑھیں:  ’وزیراعظم مودی کے خلاف کیوں نہیں ہوسکتے چہرہ‘- فاروق عبداللہ نے اس لیڈر کا نام لے کر کردیا حیران

8 دنوں کی گراوٹ کے بعد شیئربازار میں باؤنس بیک

شیئر بازار میں بدھ کو مسلسل 8 دنوں کی گراوٹ کے بعد باؤنس بیک دیکھنے کو ملا ہے۔ مڈکیپ اوراسمال کیپ شیئروں میں خریداری نظرآئی۔ میٹل، بینکنگ اورآئی ٹی شیئروں میں خریداری دیکھنے کو ملی۔ ریئلٹی، پی ایس ای اور آٹوشیئروں میں تیزی نظرآئی۔ اینرجی، انفرا اور ایف ایم سی جی انڈیکس سبقت پر بند ہونے میں کامیاب ہوئے۔ کاروبار کے آخر میں سینسکس 448.96 پوائنٹ یعنی 0.76 فیصد چڑھ کر 59,411.08  بند ہوا۔ نفٹی 146.95  پوائنٹ یعنی 0.85 فیصد چڑھ کر 17,450.90  فیصد پر بند ہوا۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

48 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago