قومی

Maneka Gandhi in UP Politics: مینیکا گاندھی نے کہا- ‘میں بی جے پی میں ہوں اور رہوں گی، یہ پارٹی کے اوپر ہے مجھے ٹکٹ دے یا نہ دے’

Lok Sabha Election 2024: پیلی بھیت بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی بھلے ہی اپنی حکومت کے خلاف جارحانہ تیور میں نظرآتے ہوں لیکن ان کی ماں اور سلطان پورسے رکن پارلیمنٹ مینیکا گاندھی نے پارٹی کے تئیں اپنا اعتماد واضح کردیا ہے۔ بدھ کے روز سلطانپور میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ‘میں بی جے پی میں ہوں اور رہوں گی۔ یہ پارٹی پرہے کہ مجھے ٹکٹ دے یا نہ دے۔’

مینیکا گاندھی نے سلطان پور میں چوپال لگائی اور یہاں ایک حادثے کا ذکرکرتے ہوئے بتایا کہ ایک طالب علم نے اپنا سامان چوری ہونے پر ان کو بتایا تو انہوں نے ٹیچرکو فون پر ڈانٹا۔ نوکری جانے کی باری آئی تو آناً فاناً میں ٹیچر نے طالب علم کا فون واپس لوٹا دیا۔

مینیکا گاندھی بدھ کے روز اپنے سلطانپور دورے کے دوسرے دن بلدی رائے تحصیل پہنچی تھیں۔ انہوں نے بساواں، کیندھنا کلاں گاؤں میں چوپال لگایا، جس میں بڑی تعداد میں گاؤں کے لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک معاملے میں پولیس والوں نے چوری کا سامنا تلاش کرلیا تھا، لیکن اپنے پاس ہی رکھ لیا، جیسے ہی مجھے جانکاری ہوئی، پولیس کو پھٹکار لگائی۔ تب انہوں نے معافی مانگتے ہوئے متعلقہ شخص کا سامان واپس کیا۔ انہوں نے گاؤں والوں کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ آپ لیکھ پالوں کو رشوت دینے کے بجائے میرے پاس آئیے، میں آپ کی ہر پریشانی کا حل نکالوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ’وزیراعظم مودی کے خلاف کیوں نہیں ہوسکتے چہرہ‘- فاروق عبداللہ نے اس لیڈر کا نام لے کر کردیا حیران

پردھان منتری یوجنا کے لئے 160 کروڑ کی سڑکیں لے کرآئی

سلطان پور سے رکن پارلیمنٹ مینیکا گاندھی نے کہا، ‘آپ کے لئے میں پردھان منتری یوجنا کے لئے 160 کروڑ کی سڑکیں لے کرآئی ہوں۔ آپ نے جو مجھ سے مانگا وہ میں آپ کے لئے کر رہی ہوں۔’ اس موقع پر چوپال میں لوگوں نے اپنی پریشانیاں بتائیں اور رکن پارلیمنٹ نے حل کے لئے اپنے نمائندے رنجیت کمار کو ضروری احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر پریشانی کا حل کرانے کے لئے ہی آپ کے پاس آتی رہوں گی۔ آپ بے جھجھک ہمارے نمائندے رنجیت کمار کو تحریری طور پر پریشانی دیجئے۔ افسران سے بات چیت کرکے ہرحال میں اس کو حل کرایا جائے گا۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

31 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago