-بھارت ایکسپریس
Opposition PM Candidate in Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 میں اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کا چہرہ کون ہوگا؟ یہ سوال مسلسل اٹھ رہے ہیں، لیکن اس کا صحیح جواب نہیں مل رہا ہے، کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مسلسل وزیراعظم عہدے کے چہرے سامنے آرہے ہیں۔ اسی ضمن میں جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کا ذکرکردیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چہرے سے متعلق بعد میں فیصلہ ہوگا۔ ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کے یوم پیدائش پرمنعقدہ ریلی میں چنئی پہنچے فاروق عبداللہ نے کہا، ’ہم جب ایک ساتھ ہوں گے تو جیتیں گے۔ اس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے کہ ملک کو متحد کرنے کے لئے سب سے صحیح کون ہے۔‘
وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کے وزیراعظم عہدے کا چہرہ ہونے کے سوال پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کیوں نہیں؟ وہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتے؟ اس میں غلط کیا ہے۔ واضح رہے کہ فاروق عبداللہ ڈی ایم کے کی ریلی میں شامل ہونے کے لئے چنئی پہنچے۔
فاروق عبداللہ نے کہی یہ بڑی بات
ڈی ایم کے کے ذریعہ اتحاد کے لئے زور دینے کی کوشش پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان تنوع میں اتحاد کا ملک ہے، اگر ہم تنوع کی حفاظت کریں گے توہم اتحاد کا تحفظ کریں گے اوراس لئے مجھے لگتا ہے کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان کو متحد کرنے کی کوشش اچھی پہل ہے۔
اپوزیشن اتحاد کی ہو رہی ہے مخالفت
اپوزیشن اتحاد کے لئے مسلسل کئی سیاسی جماعتیں کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی سے متعلق حال ہی میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ریلی کی تھی۔ اس میں بھی اروند کیجریوال سمیت کئی اپوزیشن لیڈران پہنچے تھے۔ بی جے پی کے خلاف سبھی پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کے لئے نتیش کمار بھی کوشش کر رہے ہیں۔
ریلی میں صرف 4 لیڈران نے کی شرکت
دراصل، ایم کے اسٹالن کے یوم پیدائش کے موقع پرڈی ایم کے نے چنئی میں ایک بڑی ریلی منعقد کی، جس میں کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے سمیت کئی سینئرلیڈران کی شرکت کی قیاس آرائی کی جارہی تھی۔ تاہم ریلی میں ملیکا ارجن کھڑگے کے علاوہ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو، بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے لیڈر تیجسوی بھی شامل ہوئے۔ حالانکہ اس ریلی کے لئے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور این سی پی سربراہ شرد پوار کو بھی مدعو کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اس میں شامل نہیں ہوئے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…