قومی

Madhya Pradesh Budget 2023: کالج ٹاپرس کو اسکوٹی، ایک لاکھ نوکریاں، خواتین کو ہر ماہ 1000 روپئے، شیو راج حکومت نے کیا یہ اعلان

Shivraj Singh Govt Budget 2023: مدھیہ پردیش کے وزیرخزانہ جگدیش دیوڑا نے بدھ کے روز اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔ یہ شیو راج سنگھ چوہان کی چوتھی مدت کا آخری بجٹ ہے۔ جگدیش دیوڑا نے کہا کہ اس بجٹ کا ہدف خواتین، نوجوانوں، کسانوں، غریب طبقات، عام لوگوں کو نئی طاقت، نئی سمت اور نیا یقین دینا ہے۔ اس بجٹ میں شیو راج حکومت نے خواتین کے لئے خزانہ کھول دیا ہے۔ وہیں نئے رائے دہندگان کو لبھانے کی کوشش بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں کسانوں کے لئے بھی کئی اعلان کئے گئے ہیں۔ اس بجٹ کے ذریعہ حکومت نے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کی حکومت نے کل 3.14 لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ اس میں لاڈلی لکشمی یوجنا، پرسوتی سہایتا (زچگی کے لئے مدد)، گاؤں کی بیٹی یوجنا، کنیا ویواہ (بچیوں کی شادی میں مدد) سمیت دیگراسکیموں میں ایک لاکھ دو ہزار 976 کروڑ روپئے خواتین کی فلاح بہبود پر خرچ کئے جائیں گے۔ مکھیہ منتری لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت خواتین کو خود انحصاراورقابل بنانے کے لئےہر ماہ 1000 روپئے ان کے اکاؤنٹ میں ڈالے جائیں گے۔ اس اسکیم کے لئے 8000  کروڑ روپئے کا التزام کیا گیا ہے۔

بجٹ میں کئے گئے اہم اعلانات

بڑھاپے اور بیوہ پنشن کے تحت، معاشرے کی بوڑھی اور بے سہارا خواتین کو 600 روپئے ماہانہ مالی امداد کے طورپرادا کیا جاتا ہے۔

مکھیہ منتری بالیکا اسکوٹی یوجنا (لڑکیوں کے لئے وزیراعلیٰ کی اسکوٹی اسکیم) کے تحت 5000 کالجوں میں  12ویں کلاس میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی طالبات کو اسکوٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایم بی بی ایس سیٹ 2 ہزار 55 سے بڑھا کر 3 ہزار 605 کی جائے گی۔

مقروض کسانوں کو سرکاری اداروں کے ذریعہ دیئے گئے قرض کا سود سرکار ادا کرے گی۔

اندور اور بھوپال میں میٹرو ریل کے لئے 710 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

لاڈلی لکشمی یوجنا کے لئے 929 کروڑ روپئے کا التزام کیا گیا ہے۔

مکھیہ منتری شرمک سیواپرسوتی سہایتا کے لئے (چیف منسٹر لیبر سروس میٹرنٹی اسسٹنس) کے لئے 400 کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا ہے۔

کسانوں کے لئے کئے گئے یہ بڑے اعلانات

اسپیشل نیوٹریشن ڈائیٹ اسکیم کے لئے 1272 کروڑ روپئے کا انتظام کیا گیا ہے۔ آنگن باڑی خدمات کے لئے 2191 کروڑروپئے کا التزام کیا گیا ہے۔ بجٹ میں درج فہرست ذات/ قبائل، اوبی سی، ویمکت، خانہ بدوش اورنیم خانہ بدوش برادریوں کے لئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ تعلیم کے لئے 38,375  کروڑ روپئے کا التزام کیا گیا ہے۔ کسانوں اور زراعت کے لئے تقریباً 53,964  کروڑ روپئے کا التزام اس بجٹ میں کیا گیا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

JPC Meeting: جے پی سی میٹنگ میں داؤدی بوہرہ برادری نے خود کو وقف بورڈ کے دائرے سے باہر رکھنے کا کیا مطالبہ، جانئے تفصیلات

سینئر وکیل ہریش سالوے اور دیگر نمائندوں نے داؤدی بوہرہ برادری کے مذہبی عقائد اور…

6 hours ago

Sharda Sinha Death: لوک گلوکارہ شاردا سنہا کا انتقال، سی ایم نتیش ہوئے جذباتی

مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے…

6 hours ago

Salman Khan threatened: کرناٹک کا نکلا سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص، گرفتاری کیلئے ممبئی پولیس کی ٹیم روانہ

بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…

9 hours ago