-بھارت ایکسپریس
Womens Premier League 2023: وویمنس پریمیئرلیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سیزن کا آغاز 4 مارچ کو گجرات جائنٹس اورممبئی انڈینس کے درمیان مقابلے کے ساتھ ہوگا۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینس خواتین ٹیم نے بھی اپنی ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان کرنے کے ساتھ ہرمن پریت کور کو اس کی ذمہ داری سونپی ہے۔ واضح رہے کہ آکشن کے دوران ممبئی انڈینس فرنچائزی نے ہرمن پریت کور کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے ایک کروڑ 80 لاکھ روپئے خرچ کردیئے تھے۔
ہرمن پریت کور کا ٹی-20 فارمیٹ میں ریکارڈ دیکھا جائے تو وہ موجودہ وقت میں ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہونے کے ساتھ بے حد ہی اہم کھلاڑی بھی ہیں۔ حال ہی میں ختم ہوئے خواتین ٹی-20 عالمی کپ کے دوران ہرمن پریت کور نے اپنا 150واں انٹرنیشنل مقابلہ کھیلا تھا، جس کے بعد وہ اس مقام پر پہنچنے والی مرد اور خواتین کرکٹ میں پہلی کھلاڑی بھی بن گئی تھیں۔
ہرمن پریت کور کو کپتان بنائے جانے کے موقع پر اس فرنچائزی کی مالک نیتا امبانی نے کہا کہ ہمیں ہرمن پریت کو ممبئی انڈینس ٹیم کا کپتان بناتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ہرمن پریت کور نے کئی دلچسپ جیت ٹیم کو دلائی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ شارلوٹ اور جھولن کی حمایت سے ہماری ٹیم بھی میدان پر بہتر کھیل دکھانے میں کامیاب ہوگی۔
-بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…