-بھارت ایکسپریس
Atique Ahmed Supreme Court Hearing: امیش پال قتل سانحہ کے بعد سابق رکن پارلیمنٹ اور مافیا ڈان کے نام سے مشہور عتیق احمد کو اپنے انکاؤنٹر کا خوف ستا رہا ہے۔ عتیق احمد نے بدھ کے روز (یکم مارچ) کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مطالبہ کیا ہے کہ اسے یوپی پولیس کے حوالے نہ کیا جائے۔ عتیق احمد فی الحال گجرات کے احمد آباد جیل میں بند ہے۔ اس کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ اگر امیش پال قتل سانحہ میں اس سے کوئی پوچھ گچھ ہونی بھی ہے تو وہ گجرات میں ہی ہو۔
سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ امیش پال قتل سانحہ کے بعد دیئے گئے اس بیان میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ مافیا کو مٹی میں ملا دیں گے۔ اس کے بعد سے کچھ اعلیٰ افسران بھی اس طرح کی بات کہہ چکے ہیں۔ اس طرح کے بیانات اور یوپی پولیس کے گزشتہ ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے عتیق احمد نے اپنی جان کے تحفظ کے لئے گہار لگائی ہے۔ عتیق احمد نے کہا ہے کہ اس سے پوچھ گچھ بھی گجرات میں ہی ہو۔ اس نے یوپی میں اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے۔
گینگسٹر وکاس دوبے کی گاڑی پلٹنے کا ذکر کیا
عتیق احمد کی عرضی میں گینگسٹر وکاس دوبے کی گاڑی پلٹنے اور جیل میں بند منا بجرنگی کے قتل جیسے سانحات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2019 میں سپریم کورٹ نے عتیق احمد کو گجرات کے جیل میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم تب دیا گیا تھا جب یوپی کے دیوریا جیل میں بند عتیق احمد نے ایک تاجر کا اغوا کرکے جیل میں بلوا لیا تھا۔ عتیق احمد کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے معاملے پر جلد سماعت کی گزارش کریں گے۔
عتیق احمد کے قریبی کے گھر چلا بلڈوزر
اسی درمیان یوپی پولیس انتظامیہ نے بدھ کے روز عتیق احمد کے قریبی ظفراحمد کے گھر پر بلڈوزر چلایا ہے۔ پریاگ راج پولیس اور ریپیڈ ایکشن فورس کی موجودگی میں جائیداد کو توڑا گیا۔ ظفراحمد اس معاملے میں ملزم ہے۔ گزشتہ جمعہ کے روز دھومن گنج تھانہ کے تحت جیتی پور میں امیش پال اور اس کے ایک سیکورٹی اہلکار کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…