قومی

Odisha Train Accident: ‘وزیر موصوف، حادثے کی جانچ اتنی جلدی پوری؟’ وزیر ریل کے دعوے پر کانگریس نے اٹھائے سوال

Odisha Train Accident: اوڈیشہ کے بالاسور میں دردناک ٹرین حادثہ نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں مرکزی وزیر ریل کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ وہیں وزیرریل اشونی ویشنو نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حادثہ انٹرلاکنگ میں تبدیلی کے سبب ہوا ہے، جس کے بعد کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے ٹوئٹ کرکے وزیر ریل کے دعوے پر سوال کھڑے کئے ہیں۔

کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے ٹوئٹ کرکے لکھا۔ ”وزیرموصوف کہہ رہے ہیں، روٹ کاز کا پتہ چل گیا ہے۔ کمشنر، ریلوے سیفٹی نے جانچ پوری کرلی ہے۔ (اتنی جلدی؟) مان لیا۔ تب یا تو رپورٹ عوامی کریں یا روٹ کاز بتا دیں۔ ہوا میں چھلے نہ اڑائیں کیونکہ یہ ایک قومی سانحہ ہے۔”

اشونی ویشنو نے کہی تھی یہ بات

بالاسور ٹرین حادثے کے بعد وزیرریل اشونی ویشنو نے کہا کہ حادثہ کے اصل وجوہات کا پتہ چل گیا ہے۔ یہ حادثہ انٹرلاکنگ میں تبدیلی کے سبب ہوا ہے۔ حادثہ میں ذمہ دار لوگوں کی پہچان بھی کرلی گئی ہے اور جانچ رپورٹ جلد سامنے آجائے گی، جس کے بعد کانگریس لیڈرسنجے نروپم نے وزیرریل کی تنقید کی ہے۔

ساتھ ہی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس میں انہوں نے کوچ (حفاظتی آلات) کا ذکرکیا تھا۔ اشونی ویشنو نے کہا کہ ممتا جی نے جو کوچ سے متعلق کہا وہ صحیح نہیں ہے۔ حادثے کا کوچ سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ملیکا ارجن کھڑگے نے بھی کی حکومت کی تنقید

اس کے ساتھ ہی کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے بھی حکومت پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا- ”مودی جی، آپ آئے دن سفید کی گئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھانے میں مصروف رہتے ہیں، لیکن ریل سیکورٹی پر کوئی دھیان نہیں دیتے۔ اوپر سے نیچے تک کے عہدوں کی جوابدہی طے کرنی ہوگی، جس سے کہ مستقبل میں ایسے حادثات کو ہونے سے روکا جاسکے۔ تبھی اس حادثے کے متاثرین کو انصاف ملے گا۔”

 وزیرریل اشونی ویشنو نے کہا کہ کل (3 جون) وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ دیئے گئے احکامات پرتیزی سے کام چل رہا ہے۔ ایک ٹریک کا کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد آج ایک ٹریک کی پوری مرمت کرنے کی کوشش رہے گی۔ سبھی کوچوں (ڈبوں) کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ کام تیزی سے چل رہا ہے اور پوری کوشش ہے کہ بدھ کی صبح تک معمول کے مطابق روٹ شروع ہوجائے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago