قومی

Nuh Violence: اب نوح میں نہیں چلے گا سی ایم کھٹر کا بلڈوزر، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے لگائی پابندی

Nuh Violence: ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے تشدد کے بعد حکومت کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات پر مسلسل بلڈوزر چلا رہے ہیں، لیکن اب یہ کارروائی پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد روک دی گئی ہے۔ دراصل نوح میں مسلسل تشدد میں ملوث ملزمان کی عمارتیں اور دکانیں حکومت کی جانب سے مسمار کی جارہی تھیں۔ اب ہائی کورٹ کے حکم کے بعد انہدامی مہم روک دی گئی ہے۔ ڈی سی نے متعلقہ حکام کو غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔

نوح میں گزشتہ چار روز سے مسماری کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران 753 سے زائد مکانات، دکانیں، شوروم، کچی آبادیوں اور ہوٹلوں کو مسمار کیا گیا ہے۔ انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ ان میں رہنے والے لوگ 31 جولائی کے تشدد میں ملوث تھے۔ نوح میں اب تک انتظامیہ نے 37 مقامات پر کارروائی کرکے 57.5 ایکڑ اراضی واگزار کروائی ہے۔ ان میں سے 162 مستقل اور 591 عارضی ڈھانچے گرائے گئے۔ نوح شہر کے علاوہ پنہانہ، نگینہ، فیروز پور جھرکہ اور پنگنوا کے علاقوں سے بھی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ گزشتہ روز انتظامیہ نے 3 منزلہ سہارا ہوٹل کو بھی منہدم کر دیا تھا جہاں سے تشدد کے دن پتھراؤ کیا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک کو سب کچھ معلوم تھا لیکن اس نے فسادیوں کو پتھر جمع کرنے سے نہیں روکا۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi: راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال، سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں تھی کانگریس، 4 جولائی کو سزا پر لگی تھی روک

کرفیو میں نرمی

نوح میں تشدد کے بعد کرفیو میں نرمی بڑھنے لگی ہے۔ پیر کو انتظامیہ نے سرکاری دفاتر، بینک-اے ٹی ایم کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم، بینک اور اے ٹی ایم صرف 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلیں گے۔ کرفیو میں نرمی کا وقت اب صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگ شناختی کارڈ دکھا کر سرکاری دفتر یا بینک-اے ٹی ایم جا سکتے ہیں۔ نوح میں 8 اگست کی رات 12 بجے تک انٹرنیٹ بند رہے گا۔ پلول میں آج یعنی 7 اگست کی رات 12 بجے تک انٹرنیٹ بند ہے۔ فرید آباد کے بلبھ گڑھ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اتوار کی رات دیر گئے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا جو آج رات 12 بجے تک بند رہے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago