دہلی ایمس میں لگی بھیانک آگ، موقع پر پہنچی 8 فائرفائٹر کی گاڑیاں ، پورے علاقے میں افراتفری
Delhi AIIMS Fire: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی میں پیر کو اچانک آگ لگ گئی۔ دہلی کے ایمس میں آگ لگنے کا یہ واقعہ صبح 11.55 بجے کا ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی دہلی ایمس کے فائر ڈپارٹمنٹ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابھی تک اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (دہلی ایمس) میں آگ لگتے ہی افراتفری مچ گئی۔ جانکاری کے مطابق آگ ایمس کے اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ میں لگی۔ آم کے لگنے کی خبر
پھیلتے ہی مریضوں اور ان کے لواحقین نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کر دیا۔ اسپتال انتظامیہ نے بروقت انتظام کرتے ہوئے تمام مریضوں کو فوری طور پر محفوظ فائر وارڈ سے باہر نکالا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ فائر مین آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
بھارت ایکسپریس
دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…
اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…
وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…
نئی دہلی میں منعقدہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی وزرائے داخلہ کے پہلے…
15 اکتوبر 2026 سے 2,000 روپے سے زیادہ کی یو پی آئی ادائیگیوں پر عائد…