قومی

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے نتیش کمار؟ سامنے آئی یہ بڑی خبر

Rahul Gandhi Bharat Jodo Nyay Yatra: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں خبر ہے کہ جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار 30 جنوری کو راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں شامل ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ نتیش کمار اور کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ہے اور کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

راہل گاندھی کی یاترا اس وقت آسام میں ہے اور آج ہی مغربی بنگال پہنچے گی۔ یہاں یاترا مکمل کرنے کے بعد راہل گاندھی بہار پہنچیں گے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے شروع ہوئی ہے اوریہ ممبئی تک جائے گی۔

جے ڈی یو کا کیا ہے دعویٰ؟

بنگال میں ممتا بنرجی یاترا میں شامل ہونے سے متعلق انکارکرچکی ہیں۔ ایسے میں بہار میں نتیش کمار سے متعلق کئی قیاس آرائیاں ہیں۔ گزشتہ دنوں نتیش کمار کے سیاسی مشیراور جے ڈی یو کے چیف ترجمان کے سی تیاگی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ انڈیا الائنس کے بینر سے یہ یاترا ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔ دعوت نامہ ملا ہے، لیکن نتیش کمار طے کریں گے کیا کرنا ہے۔ بہارمیں جے ڈی یو، لالو پرساد یادوکی راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی)، کانگریس اور لیفٹ الائنس کی حکومت ہے۔ یہ چاروں ہی پارٹیاں انڈیا الائنس میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Minority Status: ’اے ایم یو معاملے میں مسلمان ہی ذمہ دار…‘ اے ایم یو اقلیتی درجے پر سماعت میں آئی یہ بڑی بات

انڈیا الائنس میں شامل پارٹیوں کے درمیان اب لوک سبھا الیکشن میں سب سے بڑا سوال سیٹوں کی تقسیم سے متعلق ہے۔ جے ڈی یو، آرجے ڈی، کانگریس اورلیفٹ اتحاد کا بہارمیں بی جے پی سے مقابلہ ہے۔ اس کو لے کرکانگریس کے ساتھ میٹںگ بھی ہوچکی ہے۔ حالانہ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کون سی پارٹی کتنی سیٹوں پرلڑے گی۔ اتحاد میں شامل لیڈران کا کہنا ہے کہ سیٹوں سے متعلق جلد ہی معاملہ حل کرلیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago