بھارت ایکسپریس۔
Chandra Kumar Bose Resigns from BJP: نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آج بدھ کے روزیعنی 6 ستمبرکو کو کہا کہ میری نیک خواہشات پارٹی کے ساتھ ہے، لیکن انہیں سبھی طبقات کو متحد کرنا چاہئے۔
چندرکماربوس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق کہا، ”سال 2016 میں بی جے پی میں تعاون دیا تھا۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں مجھے اچھا لگا۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد لگا کہ یہ جو سیاست کرتے ہیں وہ میرے اور نیتاجی سبھاش چندربوس کی نظریات سب کو ایک ساتھ کرنے کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے (نیتاجی سبھاش چندربوس) کی سیکولرازم اورتقسیم کرنے والی سیاست کے خلاف ہمیشہ لڑائی لڑی۔”
چندرکمار بوس نے کیا کہا؟
چندرکماربوس نے کہا، ”بنگال اسٹریٹجی کے بارے میں میں نے بی جے پی کی قیادت اوربنگال بی جے پی کو کافی تجاویزپیش کیں۔ اس تجویزکو اچھا مانا جاتا ہے، لیکن اس پرکبھی عمل نہیں ہوا۔ میرے نظریہ اورتجاویز پرعمل نہیں کیا گیا تو اس پارٹی کے ساتھ رہنا کوئی کام کی بات نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ میں نے بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کو بتایا کہ پارٹی کے ساتھ نیک خواہشات ہے، لیکن آپ سبھی طبقات کو ایک کیجئے۔
بی جے پی میں شامل ہونے کا کیا ہے مقصد؟
نیوزایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے چندرکماربوس نے کہا کہ میرا مقصد بی جے پی میں شامل ہوکر شرت چندربوس اورنیتا جی سبھاش چندربوس کے سیکولرنظریات کو ملک کے سامنے رکھنا تھا۔ میں نے واضح طورپرکہا تھا کہ آزاد ہند مورچہ کی تشکیل کی جائے۔ مجھے اس محاذ کی قیادت دی جائے، لیکن اس کی تشکیل کبھی نہیں کی گئی۔
پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2025 سے قبل شریئس ائیر کو ٹیم کا کپتان…
دیویندر یادو نے کہا کہ ہم یووا اڑان یوجنا کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سمت…
دہلی بی جے پی نے تیسری فہرست میں صرف ایک نام جاری کیا، کراول نگر…
اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے چلکانہ علاقے میں سائبر فراڈ کا شکار ایک خاتون نے…
ایک دہائی کے دوران اقتصادی ترقی اور لوگوں کی توقعات میں اضافہ کا ذکر کرتے…
فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ایک اعلیٰ اہلکار نے…