نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ایک PIL پر غور کرنے سے انکار کر دیا جس میں مرکزی حکومت کو ملک میں دھوکہ دہی سے کیے جانے والے تبدیلی مذہب کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت مانگی گئی تھی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے پوچھا، ”عدالت کو ان سب میں کیوں ملوث ہونا چاہئے؟ عدالت حکومت کو ہدایت جاری کیسے کر سکتی ہے۔
کرناٹک سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ جیروم اینٹو نے کہا کہ ہندوؤں اور نابالغوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں “دھوکہ دہی سے” کنورٹ کیا جا رہا ہے۔ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ اگر کوئی نیا کیس ہے اور کسی پر مقدمہ چل رہا ہے تو ہم اس پر غور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”یہ کیسی پی آئی ایل ہے؟ PIL ایک ذریعہ بن گیا ہے اور ہر کوئی اس طرح کی درخواستیں لے کر آرہا ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ عرضی گزار کو ایسی شکایت کے ساتھ کہاں جانا چاہیے، بنچ نے کہا، ”مشورہ دینا ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ درخواست مسترد کردی گئی ہے۔” ایڈوکیٹ بھارتی تیاگی کے ذریعہ داخل کردہ پی آئی ایل میں مرکز اور تمام ریاستوں کو فریق بنایا گیا تھا اور عدالت عظمیٰ سے کنورزن کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ دھوکہ سے ڈار دھمکا کر یا تحائف یا مالی فوائد کے لالچ کے ذریعے مذہب تبدیل کرانا آئین کے آرٹیکل 14 (برابری کا حق)، 21 (زندگی اور ذاتی آزادی کا تحفظ) اور 25 (مذہب پر عمل اور تبلیغ کی آزادی) کی خلاف ورزی ہے۔
عرضی میں اس طرح کے کنورزن کو روکنے کے لیے مرکز اور ریاستوں کو سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا، “متبادل طور پر عدالت ہندستان کے لاء کمیشن کو آرٹیکل 14، 21 اور 25 کی روح کے مطابق تین ماہ کے اندر ‘دھوکہ سے کیے جانے والے کنورزن’ کو روکنے کے لیے ایک رپورٹ اور ایک بل تیار کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…