قومی

Fire in Andheri: ممبئی کی عمارت میں لگی آگ پر 30 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Fire in Andheri: بی ایم سی (Brihanmumbai Municipal Corporation)حکام نے بتایا کہ یکم جون کو اندھیری میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں لگی بڑی آگ پر 30 گھنٹے کے بعد جمعہ کی صبح قابو پالیا گیا۔

ممبئی میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں بدھ کو لگی زبردست آگ پر 30 گھنٹے بعد جمعہ کی صبح قابو پالیا گیا۔ میونسپل حکام نے یہ اطلاع دی۔  میونسپل حکام نے بتایا کہ
مضافاتی اندھیری کے SEEPZ (خصوصی اقتصادی زون) میں واقع ایک صنعتی علاقے میں واقع عمارت میں آگ بدھ کی صبح تقریباً 12.15 بجے لگی، جس پر جمعہ کی صبح تقریباً 6.15 بجے قابو پالیا گیا۔

میونسپل حکام نے نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو فائر مین کو معمولی چوٹیں آئیں۔ موقع پر موجود ایمبولینس میں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

کم از کم 12 فائر انجنوں، آٹھ واٹر ٹینکروں اور دیگر آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

اہلکار کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بجلی کی سپلائی بند کر دی اور آگ پر قابو پانے کے لیے 185 وینٹی لیٹرز کا استعمال کیا۔

آگ لگنے کے باعث عمارت کی دوسری منزل پر دو سیکیورٹی اہلکار پھنس گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے انہیں سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے باہر نکالا۔

اہلکار نے بتایا کہ آگ عمارت کے زیرزمین فلور میں لگی جس میں بجلی کے تار، لکڑی کی اشیاء، اسپلٹ اے سی، کمپیوٹر، پیکنگ میٹریل اور وہاں رکھا سامان شامل تھا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

5 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

5 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

5 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

6 hours ago