جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان مشترکہ طور پر وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے احاطے میں آج دوپہر 2 بجے صحافیوں سے خطاب کریں گے۔ بتا دیں کہ تینوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات کا پروگرام ایک ہی وقت میں طے کیا گیا ہے۔ اگر سیاسی طور پر دیکھا جائے تو اس میٹنگ کا سیاسی مطلب اہمیت کا حامل ہے۔ دہلی میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جس طرح سے مرکزی حکومت نے آرڈیننس لایا، اس کے بعد کیجریوال کو ملک کی تمام پارٹیوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشیں کرنی کی ضرورت ہے کہ آخر کون سی پارٹی کیجریوال کے ساتھ کھڑی ہے اور کون غیر جانبداری سے کام لیتی ہے۔ اس تناظر میں اس ملاقات کو اہم مانا جا سکتا ہے کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہیمنت سورین بھی مختلف وجوہات سے مرکزی حکومت سے کافی پریشان اور ناراض ہیں۔
آرڈیننس پر ہوگی بات
بتایا جا رہا ہے کہ دہلی میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کو لے کر مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس پر وزیراعلی اروند کیجریوال اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے درمیان بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ دہلی-جھارکھنڈ میں ای ڈی اور آئی ٹی کی حالیہ کارروائیوں اور 2024 کے انتخابات پر بات کی جا سکتی ہے۔ کیجریوال اور ہیمنت سورین دونوں مختلف مسائل پر مرکز کی بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے رہے ہیں۔
اس سے قبل 7 فروری کو دونوں کی ملاقات ہوئی تھی
7 فروری کو دہلی میں کیجریوال اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ملاقات ہوئی تھی۔ ہیمنت سورین نے کہا تھا کہ میٹنگ کے دوران جھارکھنڈ اور دہلی سے متعلق ترقی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فروری کے بعد دونوں ریاستوں میں ای ڈی اور آئی ٹی کی کارروائی میں کئی نئے باب شامل کیے گئے ہیں۔ کیجریوال اور ہیمنت دونوں اس سلسلے میں مرکزی حکومت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ دوسری جانب لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپوزیشن اتحاد کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ کیجریوال سرکار کی ہی طرز پر سورین نے جھارکھنڈ میں ایک اسکول آف ایکسیلنس قائم کرنے کی پہل کی ہے۔ ریاست میں منتخب اسکولوں کو دہلی کی طرز پر تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اس میٹنگ میں 12 جون کو پٹنہ میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے اعلیٰ اپوزیشن کی مضبوط کڑی ہیں اور اپوزیشن اتحاد کی تعمیر میں بھی اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا - ہندوستان اپنے…
پی ایم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ ووٹ ڈالنے وہیل چیئر پر آئے…
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، "سیاست میں بہت کم لوگ ہیں جنہیں سردار منموہن سنگھ…
دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…