قومی

Muharram 2024: یوپی سے مہاراشٹر تک محرم سے متعلق پولیس کی ایڈوائزری، تبدیل کئے روٹ، جانئے اورکیا ہیں تیاریاں؟

Muharram 2024 Traffic Advisory: محرم اسلامی کلینڈرکا سب سے پہلا مہینہ محرم ہوتا ہے۔ 10 محرم الحرام کومسلمانوں کے ایک مخصوص طبقے کی طرف سے اس باربدھ (17 جولائی، 2024) کونکلنے والے محرم کے جلوس سے متعلق خاص ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔، اس بار، دہلی سمیت کئی ریاستوں کی پولیس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ محرم کے جلوس کو محفوظ طریقے سے مکمل کیا جائے۔ دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں 17 جولائی کوایک جلوس نکالا جائے گا۔ دہلی پولیس کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق کئی سڑکوں پر جام کی صورتحال بنی رہے گی۔

دہلی میں محرم جلوس کا روٹ

محرم جلوس جامع مسجد چوک سے شروع ہوکرحوض قاضی، اجمیری گیٹ، پہاڑگنج، چیمسفورڈ روڈ، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، آوٹرسرکل کناٹ پلیس، پارلیمنٹ مارگ، پٹیل چوک، رفیع مارگ، ریل بھون، کرتبیہ پتھ، سنہری مسجد، سنہری باغ روڈ، کرشن مینن مارگ، تغلق روڈ، اروندو مارگ، جورباغ ہوتے ہوئے کربلا لودھی کالونی پہنچے گا۔ دہلی پولیس کے مطابق، متھرا روڈ، مہرولی-بدرپوربارڈر، پنکھا روڈ سمیت کئی مقامات پرٹریفک متاثرہوسکتی ہے۔

لکھنو میں بھی تبدیل کئے گئے روٹ

اترپردیش کے کئی شہروں کے لئے بھی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ محرم کے موقع پرجلوس اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں روٹ تبدیل کئے گئے ہیں۔ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق، منصورنگرتراہا سے ٹوڈیا گنج یا شیعہ یتیم خانہ، ٹاپے والی گلی کی طرف جانے کے لئے کشمیری محلہ ہوکر جانا ہوگا۔ رکاب گنج پل تراہے کی طرف سے جانے کے لئے میڈیکل کالج یا ناکہ ہوکرجانا ہوگا۔ میڈیکل کراس (کملا نہرو) چوراہے سے کوئی بھی گاڑی میفیئرتراہا (وکٹوریا اسٹریٹ)، نخاس کی طرف نہیں جاسکے گی۔

نوئیڈا میں یہ مقامات رہیں گی متاثر

محرم کے موقع پرنوئیڈا میں مختلف مقامات پرجلوس نکالے جائیں گے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، نوئیڈا میں محکمہ ٹریفک نے پہلے سے ہی روٹ تبدیل کردیا ہے۔ تاکہ لوگوں کوپریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ کے محکمہ ٹریفک کی طرف سے جاری تبدیلی روٹ پلان کے مطابق، جلوس 17 جولائی کو صبح تقریباً 11 بجے اے-69 سیکٹر22 سے شروع ہوکرچوڑا موڑ، ایڈوب چوراہا ہوتے ہوئے وی وی گری گری سنستھان کے سامنے سے ہوتے ہوئے، این ٹی پی سی کے سامنے سے یوٹرن لے کرپرکاش اسپتال، سمترا اسپتال، مورنا بس اسٹینڈ کے سامنے سے ہوتے ہوئے یوٹرن لے کرسیکٹر-50 کی مارکیٹ اورراماگیا اسکول کے سامنے سے ہوتے ہوئے ای-97 سیکٹر 50، نوئیڈا تک جائے گا۔

ممبئی میں محرم سے متعلق پولیس کی ایڈوائزری

محرم جلوس ممبئی میں دھاراوی علاقے میں تعزیہ جلوس دھاراوی 60 فٹ روڈ، 90 فٹ روڈ، ماہم سائن لنک روڈ، سنت روہداس روڈ اور دیگرآس پاس کے علاقوں سے نکالے جائیں گے۔ اسے دیکھتے ہوئے سائن ماہم لنک روڈ پر ایس ایل ریہجا روٹ جنکشن سے ٹی جنکشن تک گاڑیوں کے لئے آمدورفت بند رہے گا۔ ایس ایل ریہجا اسپتال سے ٹی-جنکشن کی طرف آنے والی گاڑیوں کا راستہ سینا پتی باپٹ مارگ سے منتقل کیا گیا ہے۔ سنت کبیر مارگ (60 فٹ روڈ) کیمکرجنکشن سے کمبھارواڑہ جنکشن تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رہے گا۔ کیمکرجنکشن سے سینٹ کبیرمارگ روڈ (60 فٹ روڈ) کے ذریعہ سے سائن اسپتال آنے والی گاڑیوں کوسیناپتی باپٹ مارگ پرموڑدیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago