امریکہ میں انتخابی سرگرمیوں کے درمیان لیڈران کی بیان بازی عام بات ہے۔ اسی درمیان امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی اور نائب صدرعہدے کے امیدوار جے ڈی وینس کا ایک بیان سرخیوں میں ہے۔ وینس نے کہا کہ برطانیہ کے جوہری ہتھیارحاصل کرنے والا پہلا اسلامی ملک بن جائے گا۔ برطانیہ کی نئی حکومت پرطنزکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیبرپارٹی کے الیکشن جیتنے کے بعد حقیقت میں پہلا اسلامی ملک بن سکتا ہے، جو جدید ہتھیارحاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔
مانا جا رہا ہے کہ جے ڈی وینس کا یہ ایک طنز تھا، جوانہوں نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے لئے تھا۔ واضح رہے کہ مئی میں لیمی نے وینس کواپنا دوست بتایا تھا۔ تب، بینس کے ساتھ اپنے غریبی والے بچپن کا موازنہ کیا تھا اوران کے ساتھ رشتے سدھارنے کی امید ظاہرکی تھی۔
ایٹمی پھیلاؤ ایک بڑا خطرہ
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جے ڈی وینس نے کہا کہ مجھے برطانیہ کوہرانا ہے۔ بس ایک اوربات، میں حال ہی میں اپنے ایک دوست سے بات کررہا تھا۔ ہم دونوں اس بات پربحث کررہے تھے کہ ایٹمی بم کا پھیلاؤ دنیا کے لئے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے، لیکن بائیڈن انتظامیہ کواس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
جے ڈی وینس نے کیا کہا؟
اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اسی لئے میں نے یہ کہا، ”کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلا اسلامی ملک کون سا ہے جوسب سے پہلے جوہری ہتھیارحاصل کرے گا؟ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس پہلے ہی موجود ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ لیبرپارٹی کومسلمانوں کی اچھی حمایت ملتی ہے۔ تاہم اس بار حالات ان کے حق میں ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لیمی ٹرمپ کے ناقد رہے ہیں۔ ایک وقت تھا، جب وہ ان پرتنقید کرتے ہوئے کئی پوسٹس اور بیانات دیا کرتے تھے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نہ صرف خواتین سے نفرت کرتے ہیں بلکہ وہ بین الاقوامی نظام کے لئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس-
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…