اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات میں ناقص مظاہرہ کے بعد بی جے پی میں سیاسی ہلچل ہرگزتے ایام کے ساتھ تیز ہوتی جارہی ہے۔ ریاست میں بی جے پی کی مسلسل میٹنگوں کے بعد اب سیاسی میٹنگوں نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔ یوپی میں شکست کے بعد سے پارٹی باقاعدہ میٹنگیں کر رہی ہے۔ اس میٹنگ کے درمیان نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کا دورہ دہلی سیاسی حلقوں میں موضوع بحث ہے ۔
گزشتہ کئی ایام سے یوپی بی جے پی میں تبدیلی کی بحث تیز ہوئی ہے۔ اس بحث کے درمیان کیشو پرساد موریہ دہلی کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے منگل کو دہلی کے دورے کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مطلب اب سمجھ میں آنے لگا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اب ریاستی سطح پر جلد ہی کوئی بڑا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
پہلے بیان پھر ملاقات
کیشو پرساد موریہ کا یہ دورہ اور گزشتہ چند ایام میں ان کی جانب سے دیئے گئے بیانات سرخیوں میں ہیں۔ ان کا دہلی کا دورہ ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں ریاستی ورکنگ کمیٹی میں ان کی طرف سے دیے گئے بیانات موضوع بحث بن گئے ہیں۔ پھر اپنے خطاب میں انہوں نے تنظیم کو حکومت سے بڑا قرار دیا تھا۔ اس میٹنگ میں جے پی نڈا بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعلی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تنظیم حکومت سے بڑی ہے، تنظیم سے بڑا کوئی نہیں۔ ہر کارکن ہمارا فخر ہے۔ بھلے ہی 2024 کے انتخابی نتائج ہماری توقعات کے مطابق نہ ہوں لیکن 2027 میں بی جے پی دوبارہ اپنی طاقت کو یکجا کر کے اپوزیشن جماعتوں کو شکست دے گی۔ بی جے پی کے کارکن ہمیشہ سرفہرست رہتے ہیں۔
اب ان تمام سیاسی پیش رفت کے درمیان، جے پی نڈا سے ان کی ملاقات نے سیاسی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ اب مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی یوپی بی جے پی میں ایک بار پھر تبدیلی آ سکتی ہے۔ تاہم تنظیمی سطح پر کیا تبدیلیاں ہوں گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیاہے۔
بھارت ایکسپریس-
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…