قومی

MP Ziaur Rahman Barq house issue: ضیاءالرحمن برق کے گھر پر چل سکتا ہے بلڈوزر،نقشہ منظور کرائے بغیر عمارت تعمیر کرانے کا الزام

سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس بار نقشہ منظور کرائے  بغیر مکان بنانے کے معاملے میں ان کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے۔ درحقیقت ضیاء الرحمن برق اپنے نام پر گھر ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے ہیں۔ وہ عدالت میں بھی نقشے کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔ اب سنبھل کے ایس ڈی ایم نے معاملے کی جانچ کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔کمیٹی3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ضیاء الرحمان کے گھر کی تعمیر کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی 22 مارچ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ اگر کچھ کمی نظر آئے اور نقشہ نہ ملے تو ضیاء الرحمن برق کے گھر پر بلڈوزر چلایا جا سکتا ہے۔

سنبھل کی ایس ڈی ایم کا بیان

سنبھل کی ایس ڈی ایم وندنا مشرا نے کہاکہ منگل کو اس معاملے (بغیر میونسپل کارپوریشن سے نقشہ منظور کرائے تعمیراتی کام کرنے) میں تاریخ تھی، لیکن  سماجوادی پارٹی ایم پی (ضیا الرحمن) کی طرف سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، نہ ہی کوئی ایسی حقیقت پیش کی گئی جس سے ثابت ہو کہ یہ کوئی نیا تعمیراتی کام نہیں ہے۔ نہ ہی کوئی ایسا ثبوت دیا گیا جس سے ثابت ہو کہ یہ مکان کسی اور کا ہے۔ ہم نے ایک مشترکہ ٹیم بنائی ہے اور یہ ٹیم وہاں جا کر جانچ کرے گی کہ نیا تعمیراتی کام کتنا پرانا ہے۔ وہ تین دن کے اندر رپورٹ پیش کریں گے اور اس کے بعد ہم آگے کی کارروائی کریں گے۔ اس میں اگلی تاریخ 22 مارچ طے کی گئی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال ہی ضیاء الرحمان برق کو زیر تعمیر مکان کے حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سنبھل کے ایم پی دیپ سرائے علاقے میں ایک مکان بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں ان کا آبائی گھر تھا جسے انہوں نے تعمیراتی  نو کے لیے گرایاتھا۔ 5 دسمبر کو ہی ضیاء الرحمن برق کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور تعمیرات کا نقشہ طلب کیا گیا تھا۔لیکن وہ نقشہ پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔اس سے پہلے ایس پی ایم پی کے خلاف بجلی چوری کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ان کی رہائش گاہ پر بجلی چوری کا پتہ چلا تھا۔ اس کے بعد 1 کروڑ 91 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

8 minutes ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

11 minutes ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

37 minutes ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

2 hours ago

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…

2 hours ago