ناگپور تشدد میں شدید زخمی ہوئے عرفان انصاری کی موت ہوگئی ہے۔
Who Is Fahim Shamim Nagpur Violence: مہاراشٹرکے ناگپورمیں ہوئے تشدد کے معاملے میں فہیم شمیم خان کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نے فہیم شمیم خان کوناگپورتشدد کا ماسٹرمائنڈ قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، فہیم شمیم کو21 مارچ تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ فہیم خان مائنارٹی ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) کے شہرصدرہیں۔ مرکزی وزیراوربی جے پی کے سینئرلیڈرنتن گڈکری کے سامنے ناگپورسے لوک سبھا الیکشن اوراسمبلی الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔ حالانکہ دونوں ہی الیکشن میں بہت معمولی ووٹ ملے اورضمانت ضبط ہوگئی تھی۔
قابل ذکرہے کہ اورنگ زیب کا مقبرہ ہٹائے جانے کے مطالبہ سے متعلق مہاراشٹرمیں وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) اوربجرنگ دل نے پیر(17 مارچ) کو احتجاج کیا تھا۔ اسی دوران قرآن مقدس کی آیات لکھے ہوئے کپڑے کونذرآتش کئے جانے کی بات سامنے آئی، جس کے بعد مسلمانوں میں ناراضگی پھیل گئی اوران کی طرف سے بھی احتجاج کیا گیا۔ حالانکہ پولیس نے سمجھا بجھاکرمعاملے کو ختم کرایا۔ رات میں ایک بارپھرتشدد پھوٹ پڑا اورکئی گاڑیوں میں آگ لگا دی گئی تھی۔ تشدد میں کئی پولیس اہلکاراورعام لوگ زخمی ہوگئے۔
ناگپورپولیس نے کیا کہا؟
ناگپورپولیس کمشنر رویندرسنگھل نے فہیم خان سے متعلق کہا کہ تشدد میں کچھ لوگوں کا رول ہے یا پھرانہوں نے لوگوں کواکسایا ہے۔ اس بارے میں جانچ کی جارہی ہے۔ ہم لوگ جانچ کررہے ہیں۔ اس معاملے میں کوئی ایک شخص تھا یا کوئی آرگنائزیشن تھا، ہماری اس پرجانچ چل رہی ہے۔ ہم تمام پہلوؤں کوجانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آرمیں ابھی جوبھی ملزمین کے نام ہیں، وہ سب ناگپورکے ہیں۔ کچھ پہلوہیں جوہمیں نظرآیا ہے کہ کچھ لوگ باہرسے آئے تھے۔ کچھ لوگ ناگپورشہرسے بھی آئے تھے۔
کیا ہے اورنگ زیب تنازعہ؟
مہاراشٹر کے سنبھاجی نگرعلاقے سے اورنگ زیب کا مقبرہ ہٹانے کا مطالبہ کرنے کے لئے وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) اوربجرنگ دل نے پیر (17 مارچ) کو احتجاج کیا تھا۔ اسی دوران ناگپور میں قرآن مقدس کی آیات والے کپڑے کو نذرآتش کرنے کی بات سامنے آئی تھی، جس کے بعد مسلم طبقے کے لوگوں نے بھی احتجاج کیا۔ رات کے وقت ناگپورمیں تشدد پھوٹ پڑا۔ کئی گاڑیوں کوآگ کے حوالے کردیا گیا۔ تشدد میں کئی پولیس اہلکاروں اورعام لوگوں کے زخمی ہونے کی بات سامنے آئی۔ تشدد کے معاملے میں پولیس نے تین تھانوں میں اب تک 6 ایف آئی آردرج کی ہے اور51 لوگوں کوگرفتارکیا ہے۔ پولیس نے 1250 لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج کیا ہے، جس میں سے 100 سے 200 لوگوں کی اب تک پہچان ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پرویڈیو پوسٹ وائرل کرنے والے لوگوں کی بھی ناگپورپولیس کی سائبر یونٹ جانچ کررہی ہے۔ 100 سے 150 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بھی جانچ چل رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم میں پورے ملک سے بلاتفریق…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی میں بڑی سیاسی تبدیلی، مایاوتی نے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پرمیلین کو بھارت کے مالا مال…
بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آرہی ہیں۔…