قومی

دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا، آج ہی کرنا ہوگا سرینڈر

Satyendar Jain Surrender in Money laundering case: منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کے سابق وزیرستیندر جین کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ستیندر جین کی سبھی عرضیوں کو خارج کرکے راحت دینے سے انکارکردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں فوراً سریںڈرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ستیندر جین کو بدھ (20 مارچ) کو عدالت میں حاضرہونا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں ستیندر جین کے ساتھ ساتھ انکرجین اورویبھوجین کی عرضیوں کو بھی خارج کردیا ہے۔

سریندر کے لئے مانگا گیا تھا ایک ہفتے کا وقت

جسٹس بیلا ایم ترویدی اورجسٹس پنکج متھل کی بینچ نے ستیندرجین سے فوری طورپرسرینڈرکرنے کو کہا۔ ستیندرجین ابھی عبوری ضمانت پرباہرہیں۔ عدالت نے ستیندرجین کو سرینڈرکرنے کے لئے ان کے وکیل کی جانب سے ایک ہفتے کا وقت دینے کی زبانی گزارش کی گئی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے ستیندر جین کی مستقل ضمانت عرضی پر17 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس نے 26 مئی 2023 کو ستیندرجین کو میڈیکل کی بنیاد پرعبوری ضمانت دی تھی اورباربارضمانت کی مدت بڑھائی جاتی رہی۔

ای ڈی نے ستیندرجین کو 2022 میں کیا تھا گرفتار

ستیندرجین نے معاملے میں ان کی مستقل ضمانت عرضی خارج کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے 6 اپریل 2023 کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ای ڈی نے ستیندرجین سے مبینہ طور پر4 کمپنیوں کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے الزام میں عام آدمی پارٹی کے لیڈرکو30 مئی 2022 کوگرفتارکرلیا تھا۔ بدعنوانی روک تھام ایکٹ کے تحت 2017 میں ستیندرجین کے خلاف انہیں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایف آئی آرکی بنیاد پرگرفتارکیا گیا تھا۔ انہیں سی بی آئی کے ذریعہ درج معاملے میں 6 ستمبر2019 کونچلی عدالت سے مستقل ضمانت دے دی تھی۔ ستیندر جین نے ان الزامات سے انکارکیا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

قابل ذکرہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈرستیندرجن کے خلاف سی بی آئی نے 2017 میں بدعنوانی ایکٹ قانون کے تحت ایف آئی آردرج کی تھی، جس میں ستیندرجین پربدعنوانی کا الزام لگایا گیا تھا۔ سی بی آئی کے ایف آئی آرکے مطابق، منی لانڈرنگ معاملے میں 4 کمپنیوں کے ذریعہ کی گئی، جس سے عام آدمی پارٹی کے لیڈرستیندرجین کا کنکشن ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

8 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago