بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election 2024: مئو کے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کے بیٹے اور سہیل دیو سماج پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی عباس انصاری کو پیر کے روز عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ آرمس لائسنس معاملے میں سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ انہیں ضمانت ملنے کے بعد سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا اب عباس انصاری جیل سے باہر آئیں گے اور فیملی کے انتخابی تشہیر سنبھالیں گے۔
عباس انصاری کے خلاف اترپردیش پولیس نے شوٹنگ مقابلوں کے بہانے غیرملکی بندوقیں خریدنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے میں ان کی ضمانت پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے منسوخ کر دی گئی تھی، لیکن اب پیرکو سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔ یہ جانکاری عباس انصاری کے وکیل کپل سبل نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آرمیں درج واقعہ کے وقت عباس انصاری کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2024: ’80 سیٹیں جیتیں گے یا نہیں… پریشان ہیں بی جے پی کے لوگ’، افضال انصاری نے بی جے پی پر تنقید کی
قابل ذکرہے کہ وارانسی کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے مختارانصاری کو عمرقید کی سزا سنائی تھی۔ مختارانصاری کو فرضی طریقے سے ہتھیارکا لائسنس لینے کے لئے یہ سزا ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ڈی ایم کے ذریعہ دو مسلح لائسنس کومنسوخ کئے جانے کے بعد مختارانصاری نے ہتھیاروں کو جمع نہیں کرایا تھا۔ اس کے بعد 9 اپریل 2021 میں محمدآباد تھانے میں اس پرایف آئی آردرج ہوا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…