بھارت ایکسپریس۔
Election Commission on Lok Sabha Election 2024: الیکشن کمیشن نے لوک سبھا الیکشن سے پہلے یوپی-بہار سمیت 6 ریاستوں کے داخلہ سکریٹریوں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے ان ریاستوں میں آزاد، منصفانہ اورشفاف الیکشن کو برقراررکھنے کی سمت میں یہ ایکشن لیا گیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جن ریاستوں کے داخلہ سکریٹریوں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، اس میں گجرات، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ شامل ہیں۔
میزورم اورہماچل پردیش میں جنرل ایڈمنسٹریٹوڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے پولیس ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی پی) کو ہٹانے کے لئے بھی ضروری کارروائی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی ہے جب ہفتہ کے روزہی لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ان ریاستوں میں انتخابات کے دوران نہ تو دھاندلی ہوتی ہے اورنہ ہی کسی قسم کا تشدد ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…