نئی دلی: دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے یہاں کی سیاست میں بڑے اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اسی درمیان دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے اپوزیشن پارٹی بی جے پی سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بحث چل رہی ہے کہ بی جے پی کا وزیراعلیٰ چہرہ کون ہوسکتا ہے؟ اس پر اب وزیراعلیٰ آتشی نے سنسنی خیزدعویٰ کیا ہے۔
دراصل، وزیراعلیٰ آتشی نے پریس کانفرنس میں بیان دیا ہے کہ بی جے پی کالکا جی امیدوار رمیش بدھوڑی کو اپنا وزیراعلیٰ کا امیدوار بناسکتی ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ بھی کیا، جس میں لکھا، “معتبرذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آج صبح گالی گلوچ پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ سب سے زیادہ گالی گلوچ کرنے والے لیڈررمیش بدھوڑی کو وزیراعلیٰ کا چہرہ بنایا جائے گا۔ آج شام کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ اس فیصلے پر مہر لگا دے گی۔”
اروند کیجریوال کے سامنے رمیش بدھوڑی؟
وہیں، وزیراعلیٰ آتشی نے مزید لکھا، “اب دہلی والوں کے سامنے دو متبادل ہیں۔ ایک طرف ہیں پڑھے لکھے، کام کرنے والے لیڈر اروند کیجریوال اور دوسری طرف گالی گلوچ کرنے والے رمیش بدھوڑی” وزیراعلیٰ آتشی نے کہا، “آپ دہلی کے کسی بھی علاقے میں جائیں، صرف یہی موضوع ہے کہ عام آدمی پارٹی نے اپنا وزیراعلیٰ عہدے کا امیدواراعلان کردیا۔ آپ کے ووٹ دینے سے اروند کیجریوال وزیر اعلیٰ بنیں گے، لیکن اگرگالی گلوچ پارٹی کو ووٹ دیا توان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔”
رمیش بدھوڑی بی جے پی کو دے رہی ہے گالی گلوچ کا انعام
وزیراعلیٰ آتشی نے رمیش بدھوڑی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈران سے بھی غلط اندازمیں بات کرتے ہیں۔ لوگوں نے دیکھا ہے کہ رمیش بدھوڑی نے لیڈران کے ساتھ گالی گلوچ کرنے کے ساتھ ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے انہیں سڑکوں پر دوڑایا تھا۔ سب جانتے ہیں کہ رمیش بدھوڑی نے پرینکا گاندھی کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس کے کچھ دن بعد انہوں نے میرے اور میری فیملی کے ساتھ گالی گلوچ کی۔ رمیش بدھوڑی کو اس کا انعام مل رہا ہے کہ ان کی پارٹی ان کو وزیراعلیٰ چہرے کے طور پراعلان کرنے جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…
آج پریاگ راج میں یہ بحث چل رہی ہے کہ وقف بورڈ کی زمین پر…
بی سی سی آئی کی اسپیشل جنرل میٹنگ میں نومنتخب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی…
مرسڈیز بینز انڈیا 2025 میں 20 نئے لگژری ٹچ پوائنٹس جوڑ کر آگرہ، کانپور، جموں…